site
stats
عالمی خبریں

یورپ میں دہشتگرد حملوں سے “ڈزنی لینڈ” کی آمدنی کو نقصان

پیرس : گزشتہ مہینوں کے دوران پیرس اور برسلز میں متعدد دہشت گردانہ حملوں کے باعث رواں سال کی دوسری سہ ماہی کے دوران فرانسیسی سیاحتی صنعت متاثر ہوئی جبکہ ڈزنی لینڈ پیرس کی آمدنی بھی کم ہو گئی۔

disney

یورو ڈزنی کے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق اس سال کی دوسری سہ ماہی میں یورو ڈزنی کی مجموعی آمدنی نو فیصد سے زائد کی کمی کے بعد 327 ملین یورو یا 363 ملین امریکی ڈالر کے برابر رہ گئی۔


 مزید پڑھیں :  پیرس حملہ، 130افراد ہلاک


بیان کے مطابق اس سال اپریل سے لے کر جون کے آخر تک دہشت گردانہ حملوں کے علاوہ جن مختلف عوامل نے فرانس کی سیاحتی صنعت اور ڈزنی لینڈ کی آمدنی کو متاثر کیا، ان میں فرانسیسی ملازمین کی ہڑتال اور خراب موسم بھی شامل ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق یورو ڈزنی نے اپنے بیان میں کہا ہے، فرانس میں سیاحت کی صنعت اور ڈزنی لینڈ کے کاروبار کو بیرونی عوامل نے بھی متاثر کیا،گزشتہ برس نومبر میں پیرس میں دہشت گردوں کی طرف سے کیے جانے والے خود کش بم حملوں اور فائرنگ کے واقعات میں 130 افراد مارے گئے تھے جبکہ رواں سال مارچ میں برسلز میں دہشت گردانہ حملے میں 32 افراد ہلاک ہوئے تھے اور ان حملوں سے کاروباری پر منفی اثرات بھی بہت واضح تھے۔

land-1

گزشتہ ماہ فرانس کے قومی دن کے موقع پر نِیس شہر میں ہونے والے حملے نے بھی فرانس کی سیاحتی صنعت کو شدید متاثر کیا، حملے میں الجزائر سے تعلق رکھنے والے ایک حملہ آور نے ٹرک عوام کے اوپر چڑھا دیا تھا، جس کے نتیجے میں 85 افراد مارے گئے تھے۔


 مزید پڑھیں : فرانس: قومی دن، ٹرک سے کچل کر84افرادہلاک، 120زخمی


رواں سال کی دوسری سہ ماہی میں مشہور تفریحی پارک کی سیر کے لیے جانے والے مہمانوں اور سیاحوں کی تعداد میں 11 فیصد تک کمی دیکھی گئی جبکہ جن مہمانوں نے ڈزنی لینڈ کا رخ کیا، انہوں نے بھی ماضی کی نسبت فی کس بنیادوں پر اوسطاﹰ کم رقوم خرچ کیں۔

ڈزنی لینڈ پیرس کی انتظامیہ نے سکیورٹی انتظامات مزید بہتر کرلیے ہیں،اگلے سال ڈزنی لینڈ پیرس کے قیام کو 25 سال مکمل ہو جائیں گے۔

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top