خیر پور: پیروں کی حویلی میں تشدد کا شکار گھریلو ملازمہ فاطمہ کا علاج کرنے والا ڈسپنسر نائب قاصد نکلا، اسپتال انتظامیہ نے بتایا امتیاز میر اسی محکمہ ہیلتھ میں ڈسپنسر نہیں نائب قاصد ہے۔
تفصیلات کے مطابق پیروں کی حویلی میں کام کرنے والی دس سالہ فاطمہ پر تشدد و قتل کیس کی تحقیقات جاری ہیں ، تشدد کا شکار گھریلو ملازمہ فاطمہ کا علاج کرنے والا ڈسپنسر نائب قاصد نکلا۔
نائب قاصد امتیاز میر اسی حویلی میں بچی کی طبیعت خراب ہونے پرعلاج کرتا تھا، اسپتال انتظامیہ کے مطابق امتیاز میر اسی محکمہ ہیلتھ میں ڈسپنسرنہیں نائب قاصد ہے۔
اس سے قبل رانی پور کے پیر کی حویلی میں گھریلوکمسن ملازمہ فاطمہ کے قتل کے معاملے پر سہولت کاری کے الزام میں رانی پور آر ایچ سی کے سابق ایم ایس ڈاکٹر علی حسن کو گرفتار کیا گیا تھا۔
یاد رہے خیرپور میں رانی پور کی حویلی میں فاطمہ کے علاج کی ویڈیوز وائرل ہونے پر پولیس نے تفتیش کا دائرہ وسیع کرتے ہوئے فاطمہ کا علاج کرنے والے ڈسپنسر کو گرفتار کیا گیا تھا، ایس ایس پی روحل کھوسو نے بتایا تھا کہ گرفتار ڈسپنسر امتیازسےتفتیش کی جارہی ہے۔
دوسری جانب پولیس اس معاملے کی بھی تفتیش کررہی ہے کہ پیرعبدالقادر شاہ نےحویلی میں بچی کاڈسپنسرسےعلاج کیوں کروایا۔