The news is by your side.

Advertisement

وزارت خزانہ اور الیکشن کمیشن میں فنڈز پر تنازع، بلدیاتی انتخابات میں تاخیر کا خدشہ

اسلام آباد : بلدیاتی انتخابات کے فنڈز پر حکومت اور الیکشن کمیشن میں تنازع پیدا ہوگیا، جس کے باعث خیبرپختونخوا کے بلدیاتی انتخابات کا بروقت انعقاد کھٹائی میں پڑگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کےلیے الیکشن کمیشن آف پاکستان کو حکومت کی جانب سے فنڈز جاری کیے جاتے ہیں جس کا اجرا فی الوقت نہیں کیا گیا، ذرائع کا کہنا ہے کہ فنڈز کی عدم فراہمی کی وجہ سے الیکشن کمیشن کی مشکلات میں اضافہ ہونے لگا ہے۔

ذرائع الیکشن کمیشن کا فنڈز کے اجرا سے متعلق کہنا ہے کہ وزارت خزانہ فنڈز فراہمی میں رکاوٹیں ڈال رہا ہے اگر بروقت فنڈز کا اجرا نہ ہونے کے باعث انتخابات ملتوی کرنے کے سوا کوئی آپشن نہیں ہوگا۔

ذرائع کے مطابق خیبرپختونخوا کے بلدیاتی انتخابات کےلیے تیاریاں عروج پر پہں لیکن اگر فنڈز جاری ہونے میں تاخیر ہوئی تو انتخابی فہرستوں پر نظر ثانی اور حلقہ بندیاں بھی تاخیر کا شکار ہوسکتی ہیں۔

واضح رہے کہ الیکشن آف پاکستان نے وزارت خزانہ سے خیبرپختونخوا بلدیاتی انتخابات کےلیے فنڈز مانگ رکھے ہیں۔

Comments

یہ بھی پڑھیں