The news is by your side.

Advertisement

خاتون رکن اسمبلی کے خاوند سے جھگڑا، جج عہدے سے برطرف

خاتون رکن اسمبلی کے شوہر سے جھگڑا کرنے پر معطل ایڈیشنل سیشن جج جہانگیر اعوان کو عہدے سے ہٹا دیا گیا۔

رجسٹرار ہائیکورٹ نے جہانگیر اعوان کو عہدے سے ہٹانےکا نوٹی فکیشن جاری کردیا جس میں کہا گیا ہے کہ 15ستمبر 2020 کو جہانگیر اعوان کو انکوائری کمیشن میں پیشی کیلئےنوٹس کیاگیا اور کمیشن رپورٹ کےمطابق جہانگیر اعوان مس کنڈکٹ کےمرتکب ہوئے۔

اسلام آباد کے ریڈ زون میں جھگڑے اور فائرنگ کے معاملے میں اسلام آباد ہائی کورٹ نے ایڈیشنل اینڈ سیشن جج جہانگیر اعوان کو معطل کر دیا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز وفاقی دارالحکومت میں واقع شاہراہ دستور پر رکن صوبائی اسمبلی عابدہ راجا کے شوہر نے ایڈیشنل سیشن جج ملک جہانگیر اعوان کو تشدد کا نشانہ بنا دیا تھا۔ نمائندہ اے آر وائی نیوز کے مطابق دفتر خارجہ کے قریب واقع پیٹرول پمپ پر دو گاڑیوں میں بیٹھے افراد میں پہلے جانے کے معاملے پر تکرار ہوئی جو ہاتھا پائی میں تبدیل ہو گئی۔

ایک گاڑی کے ڈرائیور کی شناخت چوہدری خرم کے نام سے ہوئی تھی جو عابدہ راجا کے شوہر ہیں، جھگڑے کے وقت تحریک انصاف کی رکن صوبائی اسمبلی بھی گاڑی میں موجود تھی جب کہ دوسری گاڑی میں ایڈیشنل سیشن جج ملک جہانگیر بیٹھے تھے۔

دونوں گاڑیاں جب دفتر خارجہ کے آفس کے قریب پہنچی تو عابدہ راجا کے شوہر چوہدری خرم پیٹرول پمپ پر گاڑی سے اتر کر ایڈیشنل سیشن جج کی کار کے قریب گئے اور اُن پر حملہ آور ہو کر تشدد کا نشانہ بنایا۔

Comments

یہ بھی پڑھیں