پیر, جنوری 20, 2025
اشتہار

کپتان کے نااہلی سے بچنے پرکھلاڑیوں میں خوشی کی لہر

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : سپریم کورٹ کے فیصلے میں عمران خان کے نااہلی سے بچنے پر تحریک انصاف کے کارکنوں نے سجدہ شکر ادا کی ادائیگی اور مٹھائیاں تقسیم کیں، پی ٹی آئی رہنماؤں نے جہانگیر ترین کی نااہلی کے فیصلے کو افسوسناک قراردیا۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کے فیصلے میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے نااہلی سے بچنے پر کھلاڑیوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی لیکن دوسری جانب جہانگیر ترین کی نااہلی پر کارکنان افسردہ بھی دکھائی دیئے۔

عدالتی فیصلے کا اعلان ہوتے ہی عمران خان کے چاہنے والوں نے سجدہ شکر ادا کیا اور مٹھائیاں تقسیم کیں۔

- Advertisement -

اس حوالے سے تحریک انصاف کے سیکرٹری اطلاعات شفقت محمود کا کہنا تھا کہ عمران خان سے متعلق عدالتی فیصلہ متوقع تھا جبکہ جہانگیر ترین کی نااہلی کا فیصلہ افسوسناک ہے۔

لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نااہلی کے بعد جہانگیر ترین کا پارٹی عہدہ رکھنے یا نارکھنے کا فیصلہ کل کور گروپ کے اجلاس میں کیا جائے گا۔

دوسری جانب قائد حزب اختلاف پنجاب اسمبلی میاں محمود الرشید اور اعجاز چودھری نے بھی فیصلے کو سراہا،پی ٹی آئی رہنماؤں کا کہنا تھا کہ جہانگیر ترین کی نااہلی کے فیصلے پر قانونی مشیروں سے مشاورت کے بعد آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔


مزید پڑھیں: نا اہلی کیس، عمران خان بری/ جہانگیر ترین نا اہل قرار


یاد رہے کہ سپریم کورٹ نے عمران خان اور جہانگیر نااہلی کیس میں عمران خان کو نا اہل قرار دینے کی استدعا مسترد کردی جبکہ جہانگیر خان ترین کو نااہل قرار دے دیا گیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں