انتخاب کے بعد 60 روز تک حلف نہ اٹھانے والے نااہل، آرڈیننس منظور

وفاقی کابینہ نےالیکشن ایکٹ 2017 میں ترامیم کا آرڈیننس منظور کر لیا۔
ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے سرکولیشن کےذریعےآرڈیننس کی منظوری دی ہے اور صدرمملکت عارف علوی کے دستخط کے بعد آرڈیننس کا اطلاق ہو گا۔
آرڈیننس کےتحت انتخاب کے 60 روز میں حلف نہ اٹھانےوالےنااہل ہو گا۔ آرڈیننس کااطلاق قومی وصوبائی اسمبلیوں، سینیٹ اور بلدیاتی اداروں پر ہو گا۔
واضح رہے کہ چوہدری نثار نےایم پی اے منتخب ہونے کے بعداب تک حلف نہیں اٹھایا جب کہ اسحاق ڈارنےبھی سینیٹرمنتخب ہونےکےبعداب تک حلف نہیں اٹھایا۔