تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

عمران خان کیخلاف نااہلی درخواست، عدالت کا بڑا حکم

اسلام آباد ہائی کورٹ کا بڑا فیصلہ، عدالت نے سابق وزیر اعظم عمران خان کے خلاف نا اہلی درخواست قابل سماعت ہونے پر دوبارہ دلائل طلب کر لیے۔

قائم مقام چیف جسٹس عامر فاروق نے تحریری حکم نامہ جاری کر دیا۔ عدالتی حکم میں کہا گیا ہے کہ آئندہ سماعت پر درخواست گزار درخواست قابل سماعت ہونے پر دلائل دیں، ممبر قومی اسمبلی کی نا اہلی سے متعلق درخواست قابل سماعت ہونے کا بنیادی سوال ہے۔

عدالت نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلوں کی روشنی میں آئندہ سماعت پر درخواست گزار عدالت کی معاونت کریں۔

اسلام آباد کے شہری محمد ساجد نے عمران خان کی نااہلی کی درخواست دائر کر رکھی ہے۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ عمران خان نے کاغذات نامزدگی میں معلومات چھپائیں عمران خان نے بیٹی ٹائیریان کو کاغذات نامزدگی میں ظاہر نہیں کیا۔

درخواست گزار کے مطابق عمران خان پہلے ٹائیریان سے متعلق تردید کرتے تھے عمران خان اب ٹائیریان سے متعلق سوال کا جواب نہیں دیتے عمران خان جانتے ہیں ان کیخلاف ثبوت موجود ہیں وہ پبلک آفس یا پارٹی سربراہ کا عہدہ نہیں رکھ سکتے عمران خان سے پوچھا جائے ان پر آرٹیکل 62ون ایف کا اطلاق کیوں نہ ہو؟

Comments

- Advertisement -