The news is by your side.

Advertisement

یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کا بورڈ آف ڈائریکٹر تحلیل

یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کے چیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹرز کو ہٹا دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق وزارت صنعت وپیداوار کے تحت انکوائری پر چیئرمین کو ہٹایا گیا ہے اور سیکریٹری صنعت افضل لطیف کو3 ماہ کیلئےچیئرمین کا اختیار دے دیا گیا ہے۔

اس حوالے سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ یوٹیلیٹی اسٹورز کا بورڈآف ڈائریکٹرز بھی تحلیل کر دیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق 6 ارکان پر مشتمل نیا بورڈ آف ڈائریکٹرز فوری قائم کر دیا گیا، نئےبورڈ میں وزارت صنعت کےسیکرٹری اورجوائنٹ سیکرٹری، جوائنٹ سیکرٹری فنانس،ڈی جی بی آئی ایس پی، ایم ڈی یوٹیلیٹی اسٹورز اور ڈی جی ایف آئی اے شامل ہیں۔

نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ نیا بورڈ آف ڈائریکٹرز 3 ماہ کیلئے یا نئےچیئرمین کے تقرر تک ہوگا۔

Comments

یہ بھی پڑھیں