اتوار, اگست 16, 2026
اشتہار

گھروں کے لیے مفت سولر سسٹم، عوام کے لیے بڑی خبر آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : گھروں کے لیے مفت سولر سسٹم کی فراہمی کے حوالے سے عوام کے لئے بڑی خبر آگئی۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے صوبے کے غریب اور دور دراز علاقوں کے مستحق خاندانوں کو سستی اور پائیدار توانائی کی فراہمی کے لیے ‘سولر ہوم سسٹم منصوبے’ کی رفتار مزید تیز کرنے کی سخت ہدایت جاری کر دی۔

وزیر اعلیٰ سندھ کی زیرِ صدارت منعقدہ ایک اعلیٰ سطح کے جائزہ اجلاس میں بتایا گیا کہ اس اہم ترین منصوبے کے تحت سندھ بھر میں 2 لاکھ 75 ہزار غریب خاندانوں کو مفت سولر ہوم سسٹم فراہم کیے جا رہے ہیں۔

اجلاس کے دوران وزیر اعلیٰ سندھ نے متعلقہ حکام کو واضح احکامات جاری کیے کہ صوبے بھر میں سولر ہوم سسٹمز کی تقسیم اور ان کی تنصیب کے عمل کو ہنگامی بنیادوں پر تیز کیا جائے تاکہ پسماندہ علاقوں کے عوام کو فوری ریلیف مل سکے۔

وزیر اعلیٰ سید مراد علی شاہ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے زور دیا کہ "سستی اور پائیدار توانائی غریب خاندانوں کا معیارِ زندگی بہتر بنانے کے لیے ناگزیر ہے، اس لیے سولر کٹس کی تقسیم کو ہر صورت شفاف، منصفانہ اور مؤثر انداز میں یقینی بنایا جائے تاکہ حقداروں کو ان کا حق مل سکے۔”

انہوں نے خصوصی طور پر ہدایت کی کہ بجلی کی سہولت سے محروم اور صوبے کے انتہائی دور دراز علاقوں میں رہنے والے مستحق خاندانوں کو اس منصوبے میں ہر صورت ترجیح دی جائے۔

وزیر اعلیٰ نے حکم دیا کہ منصوبے کو مقررہ وقت کے اندر مکمل کرنے کے لیے عملدرآمد کی رفتار بڑھائی جائے۔

انہوں نے واضح کیا کہ صرف سولر سسٹم بانٹنا کافی نہیں ہے، بلکہ ان کی تنصیب کے معیار، تکنیکی معاونت اور بعد میں ان کی دیکھ بھال کی مسلسل نگرانی کا ایک فول پروف نظام بنایا جائے۔

اہم ترین

مزید خبریں