بدھ, جنوری 15, 2025
اشتہار

مسلح افواج کے سائنسدانوں اور انجینئرز میں‌ ایوارڈز تقسیم

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا نے مسلح افواج کے سائنسدانوں اور انجینئرز کو بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر ایوارڈ سے نواز دیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق مسلح افواج کے سائنسدانوں اور انجینئرز کو ایوارڈ دینے کی تقریب کا انعقاد ہوا جس میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا نے ایوارڈ دیے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ تقریب کے دوران بے مثال کارکردگی دکھانے پر 23 سائنسدانوں اور انجینئرز کو ایوارڈز دیے گئے۔

- Advertisement -

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کا کہنا تھا کہ مسلح افواج کی جانب سے ایوارڈز کرنے والے خوش نصیبوں میں تین خواتین بھی شامل ہیں۔

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا کا کہنا تھا کہ مسلح افواج کے سائنسدان، انجینئرز ہمارے ہیروز ہیں، ہمارے سائنسدان اور انجینئرز کا کردار قابل تحسین ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں