The news is by your side.

Advertisement

امریکا سے عطیہ کیے گئے 100وینٹی لیٹرز کی دوسری کھیپ کی تقسیم

اسلام آباد: نیشنل ڈیزاسٹر مینجمٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے امریکا سے عطیہ کیے گئے 100وینٹی لیٹرز کی دوسری کھیپ کی تقسیم شروع کردی۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان این ڈی ایم اے نے بتایا کہ بلوچستان کو 13، خیبرپختونخوا کو27، پنجاب کو 23 وینٹی لیٹرز دیے گئے۔ اسی طرح سندھ کو 26، آزاد کشمیر 6،جی بی کے حصّے میں 5 وینٹی لیٹرز آئے۔

امریکی حکومت نے پاکستان کو مجموعی طور پر 200 وینٹی لیٹرز عطیہ کیے ہیں۔

این ڈی ایم اے نےوینٹی لیٹرز تنصیب پر اسپتالوں کی فہرست جاری کردی۔ اسپتالوں کی فہرست صوبائی حکومتوں کی مشاورت سے مرتب کی گئی۔ امریکا نے وینٹی لیٹرز کرونا کے خلاف لڑنے کے لیے عطیہ کیے ہیں۔

امریکا نے پاکستان کو مزید 100 وینٹی لیٹرز فراہم کر دئیے

یاد رہے کہ 30 جولائی کو امریکی حکومت کی جانب سے پاکستان کو مزید 100وینٹی لیٹرز کی فراہم کیے گئے تھے۔ چیئرمین این ڈی ایم اے نے کرونا سے نمٹنے میں تعاون پر امریکی عوام، حکومت اور پاکستان میں امریکی سفیر کے شکرادا کیا۔ امریکا پاکستان کو مجموعی طور پر 200 وینٹی لیٹرز دے چکا ہے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں