پشاور:بلدیاتی انتخابات میں کامیاب نمائندوں کی حلف برداری کی تقریب جاری ہے ، تقریب میں خواتین نمائندگان بھی شامل ہیں۔
پشاور میں ڈسٹرکٹ کونسل کے 135نومنتخب ارکان نے حلف اٹھایا ہے۔
نمائندگان سے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اسامہ وڑائچ نے حلف لیا۔
ڈسٹرکٹ کونسل کے ناظمین اور نائب ناظمین کا انتخاب کل ہوگا۔
پشاور سمیت خیبر پختونخواہ میں کل 45 ہزار بلدیاتی نمائندے حلف اٹھائیں گے۔