تازہ ترین

وزیراعظم شہبازشریف کو امریکی صدر جو بائیڈن کا خط، نیک تمناؤں کا اظہار

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیر اعظم شہباز...

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

ضلع جنوبی کچرا کنڈیوں میں تبدیل، شہریوں کا برا حال

کراچی : شہر قائد کی ٹوٹ پھوٹ کا شکار سڑکیں، سیوریج کا تباہ حال نظام اور منہ کھلے مین ہول شہریوں کی زندگیاں نگلنے لگی لیکن حکمران غفلت کی نیند سے نہ جاگے۔

یوں تو پورے شہر قائد کا نظام ہی بدحالی کا شکار اور شہری بدترین مشکلات سے دوچار ہیں لیکن سرکاری سطح پر کراچی کا ماڈل ضلع قرار دیا جانے والا ڈسٹرکٹ ساؤتھ (ضلع جنوبی) ہے، جہاں جگہ جگہ کچرا کنڈیاں بنی ہیں اور سیوریج کا پانی سڑکوں پر موجود ہے جبکہ سڑکیں چھ چھ پہینے سے کھدی پڑی ہیں۔

ضلع جنوبی حال تمام ڈسٹرکٹ سے بدتر ہے جہاں مین ہول کے ڈھکن غائب ہیں، گندگی، مچھر، بیماریاں اور پریشانیاں ضلع جنوبی کے رہائشیوں سنگین مسئلہ بن گئی ہیں۔

ضلع جنوبی جہاں گورنر ہاؤس، وزیر اعلیٰ ہاؤس، سندھ اسمبلی سمیت ملک کو سب سے زیادہ ریونیو فراہم کرنے والا معاشی حب اور شہر کی تعمیر و ترقی کےلیے فیصلے کرنے کا مرکز سندھ سیکریٹریٹ بھی ہے۔

سندھ سکریٹریٹ کے دامن میں موجود سڑک سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار اور مکین پریشان حال ہیں، مکینوں کا کہنا ہے کہ کئی ماہ گزر گئے لیکن سڑک نہیں تعمیر ہوسکی جس کی وجہ سے کاروبار بھی تباہ ہوکر رہ گیا ہے۔

کچھ فاصلے پر شہر کی مشہور فورڈ اسٹریٹ ہے جہاں مرکزی سڑک تو صاف کردی جاتی ہے لیکن اندرونی گلیاں جیسے کسی کچرا کنڈی کا منظر پیش کرتی ہیں اور ٹوٹی پھوٹی سڑکوں پر بہتا سیوریج کا گندا پانی گلیوں کو نالوں میں تبدیل کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : اراکین اسمبلی اور انتطامیہ کی غفلت، گلستان جوہر مسائلستان بن گیا

ضلع جنوبی میں پی پی پی کا اہم گڑھ لیاری بھی ہے جہاں سے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے 2018 کے عام انتخابات میں حصّہ لیا تھا کی داخلی سڑک بھی کئی مہینوں سے تباہ حالی کا شکار ہے جس کے باعث ٹریفک کی روانی بری طرح متاثر ہوتی ہے اور آئے روز یہ ٹوٹی ہوئی سڑکیں حادثات کا باعث بنتی ہیں۔

Comments

- Advertisement -