کراچی: سعودی عرب اور خلیجی ممالک سے پاکستان آنے والے مسافروں میں کوروناوائرس کی تصدیق کا سلسلہ جاری ہے، مزید نئے افراد میں وائرس کی تصدیق ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق جناح انٹر نیشنل ایئرپورٹ پر سعودی دارالحکومت ریاض سے آنے والے6مسافروں میں کورونا کی تشخیص ہوئی، کورونا وائرس میں مبتلا 6مسافر ریاض سے کراچی پہنچے تھے۔
سعودی عرب سے آنے والے مسافروں کا ریپڈ کورونا ٹیسٹ کیا گیا جس میں وبا کی تصدیق ہوئی۔ تمام متاثرہ مسافروں کو قرنطینہ منتقل کردیا گیا ہے۔
قبل ازیں 9 جولائی کو بھی جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ریاض سے آنے والے17مسافر کورونا میں مبتلا پائے گئے تھے۔ جبکہ 2 جولائی کو بھی جناح ایئرپورٹ پر ریاض سے پہنچنے والے 19مسافروں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی تھی۔
سعودی عرب سے پاکستان آنے والے مسافروں کیلئے بڑی مشکلات کھڑی ہوگئیں
یاد رہے کہ 22 جون کو بھی سعودی عرب سے آنے والے 9مسافر کورونا مثبت نکلے تھے، جس کے بعد مسافروں کو لیاقت آباد قرنطینہ سینٹر منتقل کیا گیا تھا۔ بعد ازاں 25 جون کو 17 مسافر کورونا مثبت آیا تھا۔