The news is by your side.

Advertisement

ریلوے کے حوالے سے پریشان کن خبر

لاہور: محکمہ ریلوے کے شعبہ مکینیکل کی ناقص کارکردگی کھل کر سامنے آگئی۔

تفصیلات کے مطابق شعبہ مکینیل کی کارکردگی رپورٹ ریلوے حکام کو ارسال کردی گئی جس میں کہا گیا ہے کہ 2ماہ کے دوران 65انجن فیل ہونے کے واقعات سامنے آئے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ریلوے انجن دوران سفر فنی اور ٹیکنیکل خرابی پیدا ہونے سے فیل ہوئے۔

شدیدگرمی نے بھی ریلوے کے انجنوں کی کارکردگی متاثر کی۔ جون میں مسافر ٹرینوں اور مال بردار ٹرینوں کے 37انجن فیل ہوئے، مئی کے مہینے میں 28انجن فیل ہونے واقعات دیکھے گئے۔

انجنوں کے فیل ہونے سے مسافروں کو بھی شدید مشکلات کا سامنا رہا۔

خیال رہے کہ انجن فیل ہونے کے باعث عموماً مسافروں کو متبادل ٹرین فراہم کی جاتی ہے یا پھر مرمت کرکے اسے دوبارہ بحال کردیا جاتا ہے تاہم اس دوران مسافروں کو شدید مشکلات پیش آتی ہیں۔

Comments

یہ بھی پڑھیں