بدھ, جنوری 21, 2026
اشتہار

بالی وڈ میں چاروں اطراف مگرمچھ ہیں، دیویا کھوسلا

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی (5 دسمبر 2025): بالی وڈ اداکارہ و ماڈل دیویا کھوسلا کا کہنا ہے کہ فلم انڈسٹری میں چاروں اطراف مگرمچھ ہیں۔

اداکارہ اور ماڈل دیویا کھوسلا نے حال ہی میں فلمساز مکیش بھٹ کے ساتھ نجی گفتگو سوشل میڈیا پر لیک کی تھی اور اب سوشل میڈیا پر مداحوں کے سوالات کے جوابات دیے جہاں انہوں نے بالی وڈ میں اپنے تجربات اور شوہر بھوشن کمار کے ساتھ ازدواجی تعلق سے متعلق گفتگو کی۔

یہ بھی پڑھیں: بالی وڈ صنعت کے اعتبار سے سنگین بحران کی زد میں

ایک مداح کی جانب سے فلم انڈسٹری میں ہائے جانے والی زہریلے ماحول سے متعلق سوال پر دیویا کھوسلا نے جواب دیا کہ مجھے خود ایسا لگتا ہے کہ بالی وڈ ایک ایسی جگہ ہے جہاں چاروں اطراف مگرمچھ موجود ہیں لیکن آپ کو اس کے اندر اپنا راستہ خود بنانا پڑتا ہے۔

دیویا کھوسلا نے مزید کہا کہ میرا خیال ہے کہ سب سے اہم بات یہ ہے انسان اپنے آپ سے سچا رہے، میں کبھی بھی کام حاصل کرنے کیلیے روح کا سودا نہیں کیا اور سب سے زیادہ اہم یہ ہے کہ جب آپ اوپر پہنچیں تو آپ کے ساتھ اچھا ہونا چاہیے۔

دوسرے مداح نے پوچھا کہ کیا وہ اور بھوشن کمار (جو ٹی سیریز کے چیئرمین اور منیجنگ ڈائریکٹر ہیں) ایک دوسرے سے الگ ہو رہے ہیں؟

اس پر دیویا کھوسلا نے تردید کرتے ہوئے کہا کہ ’نہیں، لیکن میڈیا واقعی یہ چاہتا ہے‘۔

سرجری کروانے سے متعلق سوال کے جواب میں اداکارہ و ماڈل کا کہنا تھا کہ میں نے کوئی سرجری نہیں کروائی۔

جوان نظر آنے کیلیے عمر کم کروانے کے دعوؤں پر بھی انہوں نے ردعمل دیتے ہوئے منفی باتوں کو مسترد کیا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں