اتوار, نومبر 10, 2024
اشتہار

بوبی دیول کی کنسرٹ میں خراب پرفامنس،مہمانوں کارقم کی واپسی کا مطالبہ

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی : بالی ووڈ میں فلموں کی ناکامی کے بعد ڈی جے بننے والے اداکار بوبی دیول کی پرفارمنس نے کنسرٹ میں شریک افراد کو پیسے واپس مانگنے پر مجبور کردیا.

تفصیلات کےمطابق اپنے زمانے کے ایکشن اسٹار دھرمیندر کے بیٹے بوبی دیول نے فلم انڈسٹری میں 1995میں ریلیز ہونے والی فلم ’’برسات‘‘ سےفلمی کیرئیر کا آغاز کیا.

انہوں نے تقریبا41 فلموں میں کام کیا،ان میں سے ’گپت،‘ ’سولجر،‘ ’بادل،‘ ’ہمراز‘ اور ’دوستانہ‘ ’’بچھو‘‘ اور ’’یملہ پگلہ دیوانہ‘‘جیسی فلموں کو ہی کامیابی مل سکی باقی تمام ناکام رہیں.

- Advertisement -

یاد رہے کہ بوبی دیول کی انڈسٹری میں مسلسل ناکامی پر ہدایت کاروں نے انہیں فلموں میں کاسٹ کرنے سے انکار کردیا لیکن انہوں نے ہار نہیں مانی اور بطور ڈی جے قسمت آزمانے کا فیصلہ کیا.

گزشتہ دنوں جب انہوں نے بطور ڈی جے دہلی میں کنسرٹ کیا جو بری طرح ناکام ثابت ہوا،کنسرٹ کا آغاز انہوں نےاپنی فلم گپت کے گانے سے کیا اور پورے کنسرٹ میں وہ اپنی فلموں کے گانے بجاتے رہے.

بالی ووڈ اداکار کی خراب پرفارمنس پردوران کنسرٹ میں ہنگامہ شروع ہوگیا اور وہاں موجود لوگوں نے انتظامیہ سے ٹکٹ کے پیسے واپس کرنے کا مطالبہ کیاجس پر اداکار کو فوری طور پر کنسرٹ کو ادھورا چھوڑ کر جانا پڑا.

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں