جمعرات, مارچ 27, 2025
اشتہار

ڈی جے بٹ کے ناقابلِ وارنٹ گرفتاری کے احکامات منسوخ

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: پی ٹی آئی دھرنوں میں اپنے گانوں سے جوش جگانے والے ڈی جے بٹ جوڈیشل عدالت میں پیش ہوگئے، عدالت کے باہر پولیس پرانے وارنٹ لے کر ڈی جے بٹ کو گرفتار کرنے آن پہنچ

پی ٹی آئی کے دھرنوں میں جوش بڑھانے والے ڈی جے بٹ آخرکار عدالت میں پیش ہو ہی گئے، ڈی جے بٹ کے خلاف جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں عدم حاضری پر ناقابلِ ضمانت وارنٹ جاری کئے گئے تھے۔

جس کے بعد ڈی جے بٹ عدالت میں پیش ہوئے اور ایک لاکھ روپے مچلکوں کے عوض وارنٹ گرفتاری منسوخ ہوگئی مگر جو نہی ڈی جے بٹ عدالت سے باہر آئے، اسلام آباد پولیس پرانے وارنٹ کے ساتھ گرفتار کرنے آن پہنچی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ انہیں وارنٹ منسوخی کا تحریری حکم نہیں ملا، جس پر ڈی جے بٹ کے وکلاء اور پولیس میں تکرار ہوگئی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں