The news is by your side.

Advertisement

تحریک انصاف کےجلسےمیں جانے والاساؤنڈسسٹم راستے میں لاپتہ

جہلم : پاکستان تحریک انصاف کے جلسوں میں شرکا کا لہوگرمانے والے ڈی جے ولی سنز کا ساؤنڈ سسٹم سے بھرا ٹرک لاپتا ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈی جے ولی سنزکی جانب سے اپنے ساونڈ سسٹم کی ٹرک سمیت گمشدگی کی رہورٹ تھانہ سٹی جہلم میں درج کرادی ہے۔

درخواست گزارنے بتایا ہے کہ تحریک انصاف کے 24 اگست کو جہلم میں ہونے والے جلسے کے لیے اتواراورپیرکی درمیانی شب ساؤنڈ سسٹم سے بھراہوا ٹرک رات کو 2 بجے لاہور سے جہلم کیلئے روانہ کیا گیا تھا۔

تاہم ساؤنڈ سسٹم مقررہ وقت گرنے کے باوجود جہلم نہیں پہنچا تو تشویش ہوئی جس کے بعد ٹرک ڈرائیور کو متعدد فون کیے لیکن کوئی جواب موصول نہیں ہوسکا۔

خیال رہے کہ تحریک انصاف کے جلسوں کی انفرادیت اُن میں استعمال ہونے والے ساؤنڈ سسٹم ہوتے ہیں پارٹی نغموں کی گونج اور چیئرمین عمران خان کی تقریر کے دوران میوزک کا تڑکا انہی ساؤنڈ سسٹم کی مرہونِ منت ہوتا ہے

واضح رہے کہ رواں ماہ پیش آنے والا یہ دوسرا واقعہ ہے اس سے قبل اسلام آباد میں احتساب ریلی کے موقع پرڈی جے بٹ کا ساؤنڈ سسٹم بمعہ ٹرک لیاقت باغ راولپنڈی کے قریب جل کر خاکستر ہو گیا تھا جس میں لاکھوں روپے کی مالیت کا سامان جل گیا تھا تا ہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تھا۔

Print Friendly, PDF & Email

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں