سربیا: ٹینس اسٹار نواک جوکووچ نے انکشاف کیا ہے کہ ان کی کرکٹ میں دلچسپی کی وجہ دراصل ویرات کوہلی ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سربیا کے نواک جوکووچ نے انکشاف کیا ہے کہ کوہلی نے انہیں کرکٹ دیکھنے کے لیے متاثر کیا۔
ٹینس اسٹار جوکووچ نے بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ویرات کوہلی سے دوستی کا انکشاف میڈریڈ میں ایوارڈز کی تقریب کے موقع پر کیا۔
ٹینس اسٹار کا کہنا تھا کہ جی ہاں ویرات میرے دوست ہیں، بلاشبہ میں ان سے متاثر ہوں، میرے دل میں ان کی بہت عزت ہے۔
انہوں نے کہا کہ حقیقت یہ ہے کہ کوہلی کی وجہ سے ہی میں نے کرکٹ میں دلچسپی لینا شروع کی، ہمارا ایک دوسرے سے رابطہ رہتا ہے۔
سری لنکن کرکٹر داسن شناکا پی ایس ایل 12 کیلئے نااہل قرار
ٹینس اسٹار کا مزید کہنا تھا کہ اگر میں بھارت جاتا ہوں تو ممکن ہے کہ میں اور ویرات کوہلی اکٹھے تھوڑی کرکٹ اور تھوڑی ٹینس کھیلیں گے۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


