تازہ ترین

علی امین گنڈاپور وفاق سے روابط ختم کر دیں، اسد قیصر

اسلام آباد: رہنما پاکستان تحریک انصاف اسد قیصر نے...

وزیراعظم شہبازشریف کو امریکی صدر جو بائیڈن کا خط، نیک تمناؤں کا اظہار

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیر اعظم شہباز...

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

دلیپ کمار کے ہم شکل نے سب کو پریشان کردیا

ممبئی: بالی ووڈ کے لیجنڈ اداکار دلیپ کمار کے بھائی کی تصویر نے صارفین کو الجھن میں ڈال دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق دلیپ کمار نے حال ہی میں اپنی 97ویں سالگرہ منائی جس کے پیش نظر گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کی جانب سے انہیں اعزازی سرٹیفکٹ دیا گیا۔

گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کی جانب سے دیا جانے والا سرٹیفکٹ دلیپ کمار کے بھائی اسلم خان نے وصول کیا اور اُن کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس کے بعد صارفین اور مداح تذبذب کا شکار ہوگئے۔

چونکہ اسلم خان اداکار کے ہم شکل ہیں اس لیے مداح انہیں دلیپ کمار سمجھے اور انہوں نے صحت کے حوالے سے اپنے تحفظات کا اظہار کیا۔

دو روز تک یہ قیاس آرائیاں چلتی رہیں جس کے بعد گزشتہ (بدھ) کے روز  دلیپ کمار کے اکاؤنٹ سے تصویر کی وضاحت پیش کی گئی جس میں بتایا گیا کہ تصویر میں نظر آنے والے معمر شخص دراصل اسلم خان ہیں جنہوں نے اعزاز حاصل کرنے کے بعد اہل خانہ کے ساتھ تصویر شیئر کی اور مداح پریشانی کا شکار ہوئے۔

یاد رہے کہ پاکستان کے صوبے خیبرپختونخواہ کے دارالحکومت پشاور قصہ خوانی میں 11 دسمبر 1922 کو پیدا ہونے والے دلیپ کمار نے اپنی 97 ویں سالگرہ گزشتہ دنوں منائی۔ انہیں دنیا بھر سے مبارک باد کے پیغامات بھی موصول ہوئے جبکہ ساتھی فنکاروں نے گھر جاکر اس خوشی کو دگنا کیا۔

یوسف خان عرف دلیپ کمار کون ہیں؟

ہندی سینیما میں 6 دہائیوں سے زائد عرصے تک راج کرنے والے ٹریجڈی کنگ کا اصل نام یوسف خان ہے البتہ ایک فلم میں دلیپ کمار کا کردار اُن کی پہچان بن گیا تھا۔

آپ کے والد لالہ غلام سرور پھلوں کی تجارت سے وابستہ تھے وہ 1935 میں اپنے اہل خانہ کے ہمراہ  ہندوستان کے شہر ممبئی منتقل ہوئے اور وہاں سے اپنا کاروبار جاری رکھا۔

ممبئی منتقلی کے بعد 1943 میں دلیپ کمار کی ملاقات بمبئی ٹاکیز کے مالکان سے ہوئی جنہوں نے انہیں اپنی فلم میں مرکزی کردار کی پیش کش کی، دلیپ کمار کی منظوری کے بعد فلم ’’جواربھاٹا‘‘ کی شوٹنگ کا آغاز کیا گیا۔

یوسف خان کی پہلی فلم 1943 میں ریلیز ہوئی جس میں انہوں نے دلیپ کمار کا کردار ادا کیا ‘ عوامی مقبولیت کے بعد آپ کا اصل نام کہیں کھو گیا تاہم فلمی نام دلیپ کمار کے نام سے انڈسٹری میں پہچان ملی۔

Comments

- Advertisement -