پیر, فروری 17, 2025
اشتہار

اسد شاہ کے ڈی این اے سیمپلز کی کراچی، لاہور کی لیبارٹریز میں جانچ ہوگی

اشتہار

حیرت انگیز

خیرپور: فاطمہ قتل کیس میں اسد شاہ کے سیمپل کو کراچی اور لاہور کی لیبارٹری سے الگ الگ ڈی این اے ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق فاطمہ قتل کیس کے مرکزی ملزم اسد شاہ کے ڈی این اے سیمپل کو کراچی کے بعد لاہورکی لیبارٹری منتقل کردیا گیا ہے، کراچی اور لاہور کی لیبارٹری سے الگ الگ ڈی این اے ٹیسٹ کرائے جائیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ محکمہ صحت نے اپنی نگرانی میں ملزم اسد شاہ کے سیمپل لیے ہیں، میڈیکل بورڈ کی لیڈی ڈاکٹر نے پہلے سیمپل تبدیل ہونے کا خدشہ ظاہر کیا تھا۔

واضح رہے کہ رانی پور میں تشدد سے جاں بحق ہونے والی کمسن ملازمہ کے کیس میں مرکزی ملزم اسد شاہ کے ڈی این اے سیمپلز لیے گئے تھے جو میچ نہیں ہوسکے تھے، تاہم کیس کی حساسیت کے پیش نظر اسد شاہ کے دوبارہ ڈی این اے سیمپلز لینے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

وزارت صحت کی جانب سے احکامات جاری کیے گئے ہیں کہ ملزم کے ڈی این اے سیمپلز دوبارہ سے لیے جائیں، ڈاکٹرز نے خدشہ ظاہر کیا تھا کہ سیمپلز تبدیل ہونے یا پرانے ہونے پر میچ نہیں ہوسکے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں