خیرپور: فاطمہ قتل کیس میں پیراسد شاہ کی حویلی سے مزید ملازمین کے ڈی این اے ٹیسٹ سیمپل لے لئے گئے، اب تک پندرہ افراد کے سیمپلز لیے جا چکے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق فاطمہ قتل کیس میں اہم پیش رفت ہوئی ، پیراسد شاہ کی حویلی سے مزید ملازمین کے ڈی این اے ٹیسٹ سیمپل لے لئے گئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملازمین کے ڈی این اے سیمپل لیبارٹری ٹیسٹ کیلیے کراچی بھجوا دیئے گئے ہیں، اب تک پندرہ افراد کے سیمپلز لیے جا چکے ہیں۔
یاد رہے اس سے قبل کمسن گھریلو ملازمہ فاطمہ قتل کیس میں اسد شاہ سمیت 4افراد کے سیمپل ڈی این اے کیلئے لیبارٹری بھیجے گئے تھے۔
ایس ایس پی روحل کھوسو کا کہنا تھا کہ حویلی میں رہنے والےافراد اور ملازمین کےڈی این اے کیلئےسیمپل لیے جائیں گے اور واقعےمیں جو بھی ملوث ہوگا ان کیخلاف کارروائی کی جائے گی۔
دوسری جانب تفتیشی افسر نے کہا تھا کہ فاطمہ کےنمونے لیبارٹری بھجوائے جاچکے ہیں، جیسے ہی رپورٹ آئےگی منظرعام پر ہوگی کسی کورعایت نہیں ملےگی۔