تازہ ترین

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

دنانیر مبین کی سالگرہ کی ویڈیو وائرل

اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامے ’صنف آہن‘ سے اداکاری کا آغاز کرنے والی دنانیر مبین کی سالگرہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

اداکارہ دنانیر مبین کی سالگرہ کی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ انہوں نے اپنے قریبی دوستوں، شوبز انڈسٹری کے ساتھی اداکاروں کے ساتھ اپنی سالگرہ منائی۔

ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دنانیر کی تقریب کے لیے نارنجی، سفید اور زرد رنگ کی تھیم کا انتخاب کیا گیا ہے۔
دنانیر مبین اپنی سالگرہ کے موقع پر ہلکے ہرے رنگ کا ایک خوبصورت لباس زیب تن کیا۔

ویڈیو میں دنانیر کو سالگرہ کا کیک کاٹتے اور پھر دوستوں کے ساتھ میوزک سے لطف اندوز ہوتے اور گانا گنگناتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

دنانیر مبین کی سالگرہ کی اس تقریب میں شوبز انڈسٹری کے نامور اداکاروں نے شرکت کی جن میں شہزاد شیخ، سائرہ یوسف، یمنیٰ زیدی، یشما گل ودیگر شامل تھے۔

واضح رہے کہ دنانیر مبین ڈرامہ سیریل ’صنف آہن‘ میں سیدہ سدرہ نامی لڑکی کا کردار نبھا رہی ہیں۔

Comments

- Advertisement -