تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

کراچی : دو دریا پر قائم ریسٹورنٹ سمندر میں جاگرا، ویڈیو دیکھیں

کراچی : شہر قائد کے پُرفضا تفریحی و ساحلی مقام دو دریا پر واقع ایک ریسٹورنٹ کا کچھ حصہ اچانک سمندر سمندر برد ہوگیا۔

کراچی میں ہونے والی موسلادھار بارشوں کے نتیجے میں جہاں شہر کے نشیبی علاقوں میں کھڑے پانی نے تباہی مچائی ہوئی ہے وہیں کراچی کے پوش علاقے بھی محفوظ نہیں۔

دو دریا کے علاقے میں ریسٹورنٹ پر کھانا کھانے کیلئےآنے والے شہریوں کو اس وقت خوفناک صورتحال کا سامنا کرنا پڑا جب ریسٹورنٹ کا ایک حصہ اچانک ٹوٹ کر سمندر میں گر گیا۔

حادثے کے نتیجے میں متعدد افراد بھی سمندر میں جاگرے جنہیں فوری طور پر ریسکیو کرکے ڈوبنے سے بچا لیا گیا، تاہم کچھ لوگ زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد کیلئے اسپتال روانہ کیا گیا۔

دوسری جانب ڈپٹی کمشنر جنوبی تبریز صادق مری کا کہنا ہے کہ دو دریا پر واقع “قہواتی” نامی ریسٹورنٹ جو کہ کافی عرصے سے بند تھا، موسلا دھار بارش کے باعث منہدم ہو گیا ہے۔ تاہم اس واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔

ڈپٹی کمشنر جنوبی تبریز صادق مری نے واقعے کے بعد ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ٹو اور اسسٹنٹ کمشنرز سول لائن کو دو دریا کے تمام ریسٹورنٹس کا وہ حصہ جو سمندر کے کنارے (پانی کی اوپر ) واقع ہے سیل کرنے کے احکامات جاری کردیئے تاکہ کسی بھی ممکنہ جانے نقصان سے محفوظ رہا جاسکے۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ٹو سمیع اللہ نے کارروائی کرتے ہوئے 5 ریسٹورنٹس کو سیل کردیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر نے اس حوالے سے بتایا کہ سمندر پر قائم ریسٹورنٹس کے کچھ حصوں کو سیل کیا گیا ہے۔

ڈی سی سمیع اللہ کے مطابق تمام ریسٹورنٹس کو ڈی ایچ اے انجنیرنگ ڈیپارٹمنٹ سے اسٹریکچر، این او سی اور اسٹریکچر کی جانچ پڑتال کی بعد ڈی سیل کردیا جائے گا۔

Comments

- Advertisement -