The news is by your side.

Advertisement

“صاحب حیثیت افراد میسج کر کے متاثرہ لوگوں کا حق نہ ماریں”

اسلام آباد: وزیراعظم کی معاون خصوصی ثانیہ نشتر نے کہا ہے کہ صاحب حیثیت افراد میسج کرکے متاثرہ لوگوں کا حق نہ ماریں اور مستحقین کا حق مار کر خود کو گناہ گار نہ بنائیں۔

وزیراعظم ایمرجنسی کیش ریلیف فنڈ کے حوالے سے میڈیا سے گفتگو میں ثانیہ نشتر نے کہا کہ احساس پروگرام سےکیش لینےکیلئے8171پرمیسج کر کے رجسٹرڈہو سکتے ہیں اور یہ میسج سروس بالکل مفت ہے۔

انہوں نے کہا کہ احساس پروگرام سے رجسٹر ہونےکیلئے ایک بار میسج کریں،بار بار نہیں، میسج کےذریعے مطلع کیاجائے گا کہ آپ نے رقم کب وصول کرنی ہے اور جن لوگوں کو میسج کا جواب نہیں آتا وہ انتظار کریں جب تک لوگوں کو رقم وصولی کی تاریخ کامیسج نہ آئے تو گھروں سے نہ نکلیں۔

معاون خصوصی نے کہا کہ اطلاع ملی ہے کہ کئی جگہوں پر 1000روپے کاٹے جا رہےہیں ، ایسے لوگوں سے کہوں گی کہ پیسے کاٹنےسے پہلے اللہ سے ڈریں، لوگوں کی رقم میں کٹوتی کرنیوالوں کیخلاف سخت کارروائی ہوگی اور کل تک رقم کاٹنے پر40ایف آئی آر ہوئیں،لوگوں کوگرفتاربھی کیاگیا۔

ثانیہ نشتر نے واضح کیا کہ احساس ایمرجنسی کیش پروگرام دیہاڑی دار اور مزدور طبقے کیلئے ہے اس لیے صاحب حیثیت افراد میسج کرکے متاثرہ لوگوں کا حق نہ ماریں، مستحقین کا حق مار کر خود کو گناہ گار نہ بنائیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ لوگوں کی معاونت کیلئے حکومت ہر اقدام کررہی ہے اور بدعنوان عناصر سے سختی سے نمٹا جائے گا کسی کو نہیں چھوڑا جائے گا۔

Comments

یہ بھی پڑھیں