تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

اب کرونا ٹیسٹ خود کریں! بیلجیئن سائنسدانوں کا کارنامہ

برسلز : بیلجیئم کی حکومت نے خود سے کیا جانے والا کرونا ٹیسٹ متعارف کروادیا، جس کے نتائج صرف 30 منٹ میں حاصل ہوسکتے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کرونا وائرس کی مہلک وبا نے پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے، جس کی وجہ سے اب تک لاکھوں افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

بیلجیئم بھی ان ممالک میں سے ایک ہے جہاں کرونا وائرس کی تیسری لہر نے اپنے پنجے گاڑ دئیے ہیں اور یومیہ بنیادوں پر ہزاروں افراد کو اپنا شکار بنا رہا ہے۔

حکومت نے وائرس پر قابو پانے کےلیے چند منٹوں میں نتائج دینے والا کرونا ٹیسٹ متعارف کروایا ہے، جسے لوگ خود سے کرسکتے ہیں۔

بیلجیئم کی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ خود سے کیے جانے والے کرونا ٹیسٹ کے نتائج 80 فیصد تک درست ہونے کے امکانات ہیں، جس کی قیمت صرف اور صرف 1 یورو (تقریبا 181 روپے) ہے۔

واضح رہے کہ بیلجیئم میں کرونا مریضوں کی تعداد 9 لاکھ 13 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے جس میں سے 23 ہزار 348 مریض دم توڑ چکے ہیں جبکہ 58 ہزار 902 مریض صحتیاب ہوگئے ہیں۔

Comments

- Advertisement -