تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

موبائل فون تبدیلی کے دوران ڈیٹا چوری سے بچنے کیلئے یہ کام ضرور کریں!

موبائل فون کمپنیوں کی جانب سے سال بھر  جدید ٹیکنالوجی اور منفرد فیچرز کے حامل نئے ماڈلز متعارف کرائے جاتے ہیں، جنہیں ہاتھوں ہاتھ صارفین کی جانب سے خرید لیا جاتا ہے۔

موبائل فون کی خریداری اور سم و میموری کارڈ کی تبدیلی کے دوران کچھ ضروری اقدامات بھی اٹھانے ہوتے ہیں تاکہ ڈیٹا اور ذاتی معلومات کو محفوظ بنایا جاسکے لیکن اکثر صارفین لاپرواہی کا مظاہرہ کرتے ہیں اور پھر نقصان اٹھاتے ہیں۔

آج ہم اپنے قارئین کو پانچ ایسے اقدامات سے متعلق آگاہ کرتے ہیں جو موبائل فون کی خریداری سے قبل اٹھانے چاہیے۔

اکاؤنٹس سے لاگ آؤٹ کرنا

ذاتی اکاؤنٹس میں بہت سارا ڈیٹا ہوتا ہے، بشمول بینک اکاؤنٹس، کارڈز، آن لائن شاپنگ سائٹس، یا بینک کارڈ کی تفصیلات وغیرہ، لہذا موبائل فون کی تبدیلی سے قبل تمام اکاؤنٹس کو لازمی لاگ آؤٹ کریں، جو شناخت کرنے والی تمام معلومات کو حذف کردیتا ہے۔

اکاؤنٹ کے پاس ورڈ تبدیل کریں

کچھ لوگوں کا خیال ہے کہ لاگ آؤٹ کرنا کافی ہے، لیکن اضافی تحفظ کے لیے آپ کو اہم پاس ورڈ تبدیل کرنے چاہیں، جو آپ نے اپنے اسمارٹ فون پر محفوظ کر رکھے تھے۔

ڈیٹا کاپی کرنا

موبائل فون کی تبدیل کرنے سے قبل اپنے فوٹو، فائلز اور دیگر ڈیٹا کو بچانے کےلیے اس کا بیک اپ ضرور بنائیں، اینڈرائڈ صارفین گوگل کے ذریعے بیک اپ بناسکتے ہے جب کہ آئی فون صارفین کےلیے آئی کلوڈ کی سہولت موجود ہے۔

سم کارڈ اور میموری کارڈ کو ہٹا دیں

فون میں موجود تمام کارڈز کو نکال لیں اور اس بات کی یقین دہانی کرلیں کہ تمام ڈیٹا سم اور میموری کارڈ میں کاپی ہوچکا ہے تاکہ آپ کا کسی بھی قسم کا ڈیٹا موبائل خریدنے والے شخص کے پاس نہ جائے۔

فون فیکٹری ری سیٹ

زیادہ تر ماہرین آپ کے فون پر فیکٹری ری سیٹ کرنے کی اہمیت پر زور دیتے ہیں، کیونکہ یہ اقدام فون کو اپنی ڈیفالٹ حالت میں دوبارہ سیٹ کرتا ہے۔

Comments

- Advertisement -