تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

کیا آپ کی بھی ایڑھی میں درد رہتا ہے؟ وجوہات اور علاج

بڑے عمر کے افراد کے علاوہ آج کل نوجوانوں میں بھی ایڑھیوں کے درد کی شکایات سامنے آرہی ہیں۔

ماہرین نے مسلسل ایڑھی میں درد رہنے کو اہم اور پیچیدہ مسئلہ قرار دیا ہے، ٹشوز کی سوجن کی وجہ سے ایڑھیوں میں درد کی شکایت سامنے آتی ہے۔ طب کی دنیا میں ایڑھی کا درد پلانٹر فاسسیائٹس(plantar fasciitis) کہلاتا ہے۔

کھانے پینے میں کم نمک کا استعمال اور دھنیے کا پانی سوجن میں کمی کے لیے معاون ہوسکتا ہے۔ ٹشوز کی سوجن چلنے پھرنے سے محروم کرسکتی ہے۔ زنک اور میگنیشیم کا بھی استعمال ایڑھی کے درد سے نجات میں مدد کرسکتا ہے۔ یوریک ایسڈ کا بڑھنا بھی ایڑھی میں درد کا سبب بنتا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مارننگ شو باخبر سویرا میں گفتگو کرتے ہوئے اسسٹنٹ پروفیسر کنسلٹنٹ آرتھوپیڈک سرجن ڈاکٹر اسامہ بن ضیا کا کہنا تھا کہ صبح اٹھنے کے بعد پہلا قدم زمین پر رکھنے سے اگر ایڑھی میں درد اٹھتا ہے تو ممکنہ ہے آپ کو فاسسیائٹس کا مسئلہ لاحق ہے۔

انہوں نے بتایا کہ دیر تک کسی جگہ بیٹھے کے بعد اٹھنے سے بھی اگر ایڑھی دکھتا ہے تو آپ کو بھی اسی مسئلے کا سامنا ہے، کھانے پر توجہ نہ دینا سے بھی مسائل پیش آتے ہیں۔

پروفیسر کا کہنا تھا کہ اس مسئلہ سے نجات کے لیے اچھے جوتوں کا استعمال کریں، ورزش کو بھی اپنی زندگی کا حصہ بنا لیں۔ ایڑھیوں کو ایک خاص طریقے سے مسلسل حرکت دینے سے بھی درد سے چھٹکارے میں معاونت ملے گی۔

Comments

- Advertisement -