تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

کیا آپ بھی کانٹیکٹ لینسز استعمال کرتے ہیں؟ ان باتوں کا خیال رکھیں

آپ کو چشمے سے چھٹکارہ دلانے والے کانٹیکٹ لینسز لگانے اور اتارنے کےلیے کن باتوں کا خیال رکھنا ضروری ہے۔

کانٹیکٹ لینس کا استعمال ماضی میں صرف وہ افراد استعمال کرتے تھے جن کی بینائی کمزور ہو لیکن اب کانٹیکٹ کا استعمال عام ہوچکا ہے، کیا آپ بھی کانٹیکٹ لینسز استعمال کرتے ہیں؟

ماہرین کہتے ہیں کہ ہمیشہ وہ لینسز استعمال کیے جائیں جو معیاری کمپنی کے ہوں اور لینسز لگانے کے دوران آنکھوں میں کسی قسم کی دوا نہ ڈالیں۔

اگر آنکھیں سُرخی مائل ہوں یا ان سے رطوبت یا پانی خارج ہورہا ہو تو لینسز لگانے سےگریز کریں اور کانٹیکٹ لینسز لگاتے اور اتارتے وقت ہاتھوں کو اچھی طرح دھولیں اور سوتے وقت لینس پہن کر نہ سوئیں۔

کانٹیکٹ لینسز کو مخصوص سلوشن میں رکھیں اور اس سلوشن کو ہر تین دن بعد تبدیل کریں۔

اگر ایسا ہوتا ہے کہ کانٹیکٹ لینسز لگانے کے بعد آنکھوں میں چبھن ہوتی ہے، اگر ایسا ہو تو فوری طور پر لینسز اتار دیں کیوں کہ انفیکشن کی شکایت ہوسکتی ہے۔

Comments

- Advertisement -