تازہ ترین

آئی ایم ایف اور پاکستان کے درمیان معاہدے پر امریکا کا ردعمل

واشنگٹن: امریکا نے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف)...

مسلح افواج کو قوم کی حمایت حاصل ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

ملت ایکسپریس واقعہ : خاتون کی موت کے حوالے سے ترجمان ریلویز کا اہم بیان آگیا

ترجمان ریلویز بابر رضا کا ملت ایکسپریس واقعے میں...

صدرمملکت آصف زرداری سے سعودی وزیر خارجہ کی ملاقات

صدر مملکت آصف علی زرداری سے سعودی وزیر خارجہ...

کیا آپ ناریل کے تیل کے یہ جادوئی فوائد جانتے ہیں؟

ناریل کا تیل کئی کاموں میں استعمال ہوتا ہے لیکن اس کے کئی جادوئی فوائد ہیں جو اگر آپ جان جائیں تو اس کا استعمال اپنے معمولات میں شامل کرلیں گے۔

ناریل ایک ذائقے والا گری دار پھل ہے لیکن اس کے ساتھ ساتھ اس کا تیل بھی ہمارے لیے بہت فائدہ مند ہے اور ہمارے بزرگ صدیوں سے اس کا استعمال کرتے آئے ہیں، اے آر وائی کے پروگرام گڈ مارننگ پاکستان میں ملک کی معروف اداکارہ اور ماڈل شرمین علی نے بھی اپنی والدہ کے ٹوٹکوں میں سے ناریل کے فوائد چن کر ناظرین کو بتائے ہیں۔

گڈ مارننگ پاکستان میں معروف اداکارہ اور ماڈل شرمین علی نے بتایا کہ انہوں نے اپنی والدہ کو بچپن سے ناریل کا تیل استعمال کرتے دیکھا ہے۔

شرمین نے ناریل کے تیل کے فوائد گنواتے ہوئے بتایا کہ یہ صرف جلد کی خوبصورتی کے لیے ہی کام نہیں آتا بلکہ گھر میں صفائی بالخصوص کچن بارز، ماربل ٹاپ، لکڑی کے منقش دروازوں کی بہترین صفائی بھی اس سے ہوتی ہے جب کہ ناریل کا تیل مچھروں سے تحفظ بھی فراہم کرتا ہے۔

اس حوالے سے شرمین نے اپنے بچپن کے دن یاد کرتے ہوئے بتایا کہ جب مارکیٹ میں بیوٹی کریمز نہیں آئی تھیں اس وقت سے انہوں نے اپنی والدہ کو جلد کی صحت کے لیے ناریل کے خالص تیل کا استعمال کرتے دیکھا ہے۔

اداکارہ نے بتایا کہ ان کی والدہ ناریل کا تیل صرف جلد کی صحت اور خوبصورتی کے لیے استعمال نہیں کرتی تھیں بلکہ انہیں کثیر المقاصد استعمال میں لاتی تھیں۔

شرمین کے مطابق ان کی والدہ کو گھر کی صفائی کا جنون تھا بالخصوص کچن اور لکڑی کے منقش دروازوں کی صفائی کا خاص خیال رکھتی تھیں، ان چیزوں پر انہیں معمولی سی بھی گرد یا کوئی نشان برداشت نہیں ہوتا تھا، ان کی صفائی کے لیے وہ ناریل کے تیل کا استعمال کرتی تھیں اور یہ صفائی وہ کسی ماسی سے نہیں کراتی تھیں بلکہ ہم پانچ بہنوں کی ذمے داری تھی۔

ماڈل اداکارہ کا کہنا تھا کہ کچن بارز اور ماربل ٹاپ کی روزانہ صفائی کے بعد ان پر ناریل کا تیل لگانا معمول تھا اس سے ان کی چمک برقرار رہتی تھی جب کہ ہفتے میں ایک بار یہی مشق گھر کے دروازوں کی خوبصورتی برقرار رکھنے کے لیے کی جاتی تھی۔

 

شرمین نے بتایا کہ آج کل کی طرح مچھر سے بچاؤ کے لیے کوئی لوشن استعمال نہیں ہوتا تھا بلکہ ان کی والدہ مچھروں سے تحفظ کے لیے جسم پر ناریل کا تیل لگاتی تھیں جس کی وجہ سے مچھر نہیں کاٹتے تھے۔

پروگرام میں اس حوالے سے شرمین نے ایک خاص بات بتاتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اپنی والدہ کو کبھی بھی بازار سے بنا بنایا ناریل کا تیل خریدتے نہیں دیکھا بلکہ وہ ہمیشہ ایمپریس مارکیٹ جاکر کولہو سے اپنے سامنے ثابت ناریل کا تیل نکلوا کر لاتی تھیں۔

Comments

- Advertisement -