تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

کیا آپ جانتے ہیں کہ جینز میں چھوٹی جیبیں اور بٹن کیوں ہوتے ہیں؟

جینز بالخصوص نوجوانوں میں بہت مقبول ہے لیکن اس کو پہننے والے جانتے ہیں کہ اس میں چھوٹی جیبیں اور بٹن کیوں ہوتے ہیں؟

جینز آج دنیا بھر میں مقبول ترین پہناوں میں سے ایک ہے بالخصوص نوجوانوں کے لباس کے انتخاب میں یہ اولین پسند ہوتی ہے، جینز کی پینٹس کئی برانڈز میں ملتی ہیں اور اس کا معیار بھی الگ الگ ہوتا ہے لیکن ایک بات سب میں مشترک ہوتی ہے کہ ان میں اگلے حصے میں دائیں طرف چھوٹی جیب اور جیبوں کے کنارے پر بٹن لازمی لگے ہوتے ہیں۔

ایسا کیوں ہوتا ہے؟ اس کی ایک دلچسپ کہانی ہے اور آج ہم آپ کو یہ خاص وجہ بتانے جا رہے ہیں کہ جینز کسی بھی برانڈ اور کسی بھی ملک کی کیوں نہ ہوں اس میں چھوٹی جیبیں اور بٹن کیوں لازم وملزوم ہوتے ہیں۔

اگر کوئی یہ سمجھتا ہے کہ اس کا تعلق فیشن سے ہے تو وہ غلط ہے کیونکہ فیشن تو ہر کچھ وقت بعد بدل جاتا ہے لیکن جینز میں چھوٹی جیب اور بٹن آج تک برقرار ہے۔

ہر جینز پینٹ کے ساتھ چھوٹی جیب اور اس میں لگے بٹن کا چولی دامن کی طرح ساتھ کیوں ہے تو اس کی وجہ ہے کہ اس کا تعلق جینز کے آغاز سے ہے۔

جینز کو بنیادی طور پر کان میں کام کرنے والے مزدوروں کے لیے بنائی گئی تھی کیونکہ اس وقت جیبی گھڑی کا رجحان تھا اور کارکن اس کو پچھلی جیب میں رکھتے تھے تو وہ ٹوٹ جاتی تھی اس کا حل یہ نکالا گیا کہ اس میں اگلی جانب چھوٹی جیب کا اضافہ کیا گیا۔

لیکن چھوٹی جیب کے اضافے کے بعد مزدوروں کو یہ شکایت ہونے لگی کہ جیبوں پر کی گئی سلائی ادھڑ جاتی ہے جس کے بعد جینز کی جیبوں کے اطراف کناروں پر دھات کے پرزے رکھے گئے جو گزرتے وقت کے ساتھ بٹن کی صورت اختیار کرگئے۔

تاہم کان کن مزدوروں کے لیے بنایا گیا یہ خاص پہناوا بعد ازاں اتنا مقبول ہوا کہ آج ہر خاص وعام اسے زیب تن کرتا ہے اور خود کو آرام دہ محسوس کرتا ہے۔

Comments

- Advertisement -