ایلون مسک نے جب سے ٹوئٹر کی ملکیت سنبھالی ہے تب سے وہ سوشل میڈیا پر صارفین کو مخاطب کرتے رہتے ہیں اب انہوں نے سوال پوچھا ہے کہ ٹوئٹر بہتر ہے یا انسٹا گرام؟
گزشتہ دنوں ٹوئٹر کے سربراہ ایلون مسک نے اپنی سوشل میڈیا سائٹ پر ذہنی صحت کے حوالے سے مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارم کا موازنہ کیا اور سوال پوچھا کہ ٹوئٹر بہتر ہے یا انسٹا گرام؟ اس دلچسپ سوال کا جواب دینے کیلیے صارفین بھی سوچنے پر مجبور ہوگئے ہیں
ایلون نے سوشل میڈیا سے ذہنی صحت پر مرتب ہونے والے اثرات کا جائزہ لینے کی خاطر ایک سوال ٹوئٹر پر شیئر کیا۔ جس میں پوچھا گیا ہے کہ ’انسٹاگرام صارفین کے درمیان ذہنی تناؤ کا باعث بنتا ہے جبکہ ٹوئٹر صارفین میں غصیلے رویے کو اُجاگر کرتا ہے۔ ان دونوں میں کون سا پلیٹ فارم بہتر ہے؟
یہ سوال پوچھا جانا تھا کہ سوشل میڈیا پر اس کے جواب کے لیے صارفین کی ایک قطار ہی لگ گئی اور اکثریت نے ٹوئٹر کو بہتر قرار دیا۔ تاہم اس کو تمام صارفین کی حتمی رائے سے نہیں جوڑا جا سکتا ہے۔
ایک ٹوئٹر صارف نے ٹوئٹر کو اس لئے بہتر قرار دیا کیوں کہ اس پر بہتر انداز میں اپنے جذبات کا اظہار کر سکتے ہیں اور یہاں کوئی مصنوعی فلٹرز بھی نہیں ہے۔
کچھ صارفین نے صرف ٹوئٹر کے پلیٹ فارم سے اس کے صارفین سے ہی یہ سوال پوچھے جانے پر اسے جانبدارانہ رویہ بھی قرار دیا ہے۔
Instagram makes people depressed & Twitter makes people angry. Which is better?
— Elon Musk (@elonmusk) January 15, 2023
ایلون مسک کے اس سوال پر مبنی پوسٹ کو اب تک کروڑوں لوگ دیکھ چکے ہیں اور لاکھوں صارفین اس پر پسندیدگی کے اظہار کے ساتھ جواب کی صورت میں کہیں تیکھے تو کہیں پُر مزاح انداز میں اس کا جواب بھی دے رہے ہیں۔
دوسروں کی رائے چھوڑیں آپ بتائیں کہ سوشل میڈیا پلیٹ فارم میں آپ کو ٹوئٹر بہتر لگتا ہے یا انسٹا گرام۔ اگر اس کے علاوہ بھی آپ کسی اور پلیٹ فارم کو ترجیح دیتے ہیں تو اس کا بھی اظہار کر سکتے ہیں۔