تازہ ترین

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

کیا آپ کویت جانا چاہتے ہیں؟ سنہری موقع سے فائدہ اٹھائیں

کراچی: چیئرمین پاکستان اوورسیز ایمپلائمنٹ پروموٹرز محمد عثمان نے 10 سال بعد پاکستانیوں کے لیے کویتی ویزے کی بحال پر حکومت کو خراج تحسین پیش کیا۔

تفصیلات کے مطابق اے آر وائی نیوز کے مارننگ شو باخبر سویرا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پاکستان اوورسیز ایمپلائمنٹ پروموٹرز کا کہنا تھا کہ کویتی ویزا کی بحالی پر موجودہ حکومت کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، ان کی کوششیں رنگ لے آئیں، ماضی میں ویزے بحالی سے متعلق حکومتی عہدیداروں کی ملاقاتیں ہوتی رہیں ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ کووڈ 19 کے دوران کویت نے پاکستانی پیرامیڈیکل اسٹاک کو نوکریاں دیں، تقریباً 700 عملہ گیا۔

محمد عثمان کا کہنا ہے کہ کویت نے فیملی اور وزٹ ویزا بحال کیا ہے جبکہ ورک ویزے میں دو حصے کیے گئے ہیں جن میں مہارت رکھنے والوں کو موقع دیا جائے گا، پاکستان سے ورک فورس خلیجی مملک زیادہ جاتی ہے جن میں سعودی عرب پہلے نمبر پر آتا ہے۔ کویت کے ویزا بحالی کے بعد ورکرز وہاں بھی جائیں گے۔

کویت نے 10 سال بعد پاکستان کیلئے ورک ویزے کا اجرا شروع کردیا

خیال رہے کہ کویت نے 10سال بعد پاکستان کے لیے ورک ویزے کا اجرا شروع کردیا ہے، اب کویت میں مقیم پاکستانی اب اپنے خاندان کے افراد کو کویت بلاسکیں گے اور کاروباری شعبے سے متعلق افراد کویت جاسکیں گے۔

Comments

- Advertisement -