تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

کیا آپ سعودی عرب جانا چاہتے ہیں؟ نیا سفری ہدایت نامہ جاری

ریاض: سعودی عرب آنے والے مسافروں کے لیے نیا سفری ہدایت نامہ جاری کردیا گیا، تمام مسافر کو آن لائن پورٹل پر سفری ڈیٹا اندراج کرانا لازمی ہوگا۔

سعودی ایوی ایشن(گاگا) کی جانب سے جاری ہونے والے نئے سفری ہدایت نامہ کے مطابق مملکت آنے والے تمام مسافر کو آن لائن پورٹل پر سفری ڈیٹا اندراج کرانا لازمی قرار دیا گیا ہے، آن لائن پورٹل ڈیٹا میں مسافر ویکسینیشن کی تفصیلات کا اندراج یقینی بنائیں۔ طے کیے گئے اصولوں پر عمل کرنا ہوگا۔

سعودی جنرل اتھارٹی برائے سول ایوی ایشن نے اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا۔

گاگا کا کہنا ہے کہ ایئرلائن اور مسافروں کی ویب سائٹ پر رجسٹریشن فارم پر کرنا بھی لازم قرار دیا گیا ہے، ایئرلائنز ڈیٹا اندراج سے متعلق ہدایات اپنی ویب سائٹ پر مشتہر کریں۔

سعودی ایوی ایشن کے مطابق مسافروں کو دوران بورڈنگ پورٹل کی تفصیلات ایئرلائن کو مطلع کرنا لازمی ہوگا، سعودی شہری اور استثنیٰ رکھنے والے افراد پر آن لائن پورٹل پر ڈیٹا اندراج لاگو نہیں ہوگا۔

ایوی ایشن نے مسافروں کو متنبہ کیا ہے کہ قوائد وضوابط کی خلاف ورزی پر قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Comments

- Advertisement -
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں