اسلام آباد : شہباز گل نے سابق وزیراعظم کی رپورٹ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹرز نے یہ کہنے کی کوشش کی ہے کہ نوازشریف کو دو تہائی اکثریت دلائی جائے اور لندن میں 10 مہنگے اپارٹمنٹس لیکے دئیے جائیں۔
ان خیالات کا اظہار وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل نے نواز شریف کی عدالت میں جمع میڈیکل رپورٹ پر ردعمل دیتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ ابھی پتہ چلا اب برطانیہ میں بھی دل کے سب ڈاکٹر فوت ہوچکے ہیں اسی لیے نواز شریف نے ایک پاکستانی نژاد ڈاکٹر کو لندن بلایا۔
شہباز گل کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے ڈاکٹر کو معائنہ کروانے کے بعد مرضی کا ایک خط لکھوایا لیکن انہیں ایسا لگتا ہے کہ اب ان کی یہ مکاری اور عیاری چلے گی۔
شہباز گل نے کہا کہ ڈاکٹر صاحب اپنے خط میں چند اہم چیزیں لکھنا بھول گئے۔
معاون خصوصی نے ان چیزوں کو کچھ اس طرح بیان کیا کہ ڈاکٹر کو لکھنا چاہئے تھا کہ دل کے مریض کو خوش کرنے کےلیے فوراً وزیراعظم بنایا جائے اور دوتہائی اکثریت دلائی جائے، ساتھ ہی ساتھ لندن میں دس مہنگے اپارٹمنٹس لیکر دیئے جائیں۔
یہیں تک نہیں ڈاکٹر صاحب نے بلواسطہ یہ بھی کہنے کی کوشش کی ہے کہ نواز شریف صاحب کی شادی بھی کروائی جائے۔ https://t.co/g44U48v2R2 pic.twitter.com/7AynipXJcH
— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) February 1, 2022
شہباز گل کا مزید کہنا تھا کہ ڈاکٹر نے یہ بھی کہنے کی کوشش کی ہے کہ اداروں اور ججز کو برا بھلا کہنے کی اجازت دی جائے ساتھ ہی بلواسطہ نواز شریف کی دوبارہ شادی کرانے کا بھی کہا ہے۔
شہباز گل نے اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بیگم کے انتقال کے بعد نواز شریف کا دل ٹوٹا ہوا ہے۔
خیال رہے کہ کچھ دیر قبل سابق وزیراعظم نواز شریف کی تازہ میڈیکل رپورٹس سامنے آئی ہیں، جس میں ڈاکٹر نے نواز شریف کو مکمل ٹھیک نہ ہونے تک سفر نہ کرنے کی تجویز دی ہے اور کہا بغیر علاج واپس جا کر قید کاٹنا اور بیوی کے انتقال کا صدمہ دل کا مرض بڑھا سکتی ہے۔
سابق وزیراعظم نواز شریف کی تازہ میڈیکل رپورٹس لاہور ہائی کورٹ میں جمع کرادی گئی ہیں۔