پیر, نومبر 17, 2025
اشتہار

کھانسی کا زہریلا شربت لکھنے والا ڈاکٹر گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

(5 اکتوبر 2025): زہریلا کف سیرپ پینے سے 12 بچوں کی ہلاکت پر کہرام برپا ہے اور پولیس نے یہ شربت تجویز کرنے والے ڈاکٹر کو گرفتار کر لیا ہے۔

بھارت کی ریاست مدھیہ پردیش اور راجھستان میں کھانسی کے دو زہریلے اثرات پر مبنی شربت پینے سے 12 بچے ہلاک ہو چکے اور کئی کی حالت خراب ہے۔

اس المناک واقعہ پر مذکورہ ریاستوں میں کہرام مچا ہے اور حکومتوں نے تحقیقاتی کمیٹیاں بھی تشکیل دے ہیں۔

اب اس حوالے سے نئی اپ ڈیٹ یہ سامنے آئی ہے کہ پولیس نے مقدمہ درج کرنے کے بچوں کو کھانسی کا یہ شربت تجویز کرنے والے ڈاکٹر پروین سونی کو گرفتار کر لیا ہے۔

واضح رہے کہ 5 سال سے کم عمر کے بچوں کی اموات ایکیوٹ کڈنی انجری (اے کے آئی) کی وجہ سے ہوئی ہیں نہ کہ ایکیوٹ انسیفلائٹس سنڈروم (اے ای ایس ) سے۔

دوسری جانب اطلاعات کے مطابق پانچ مزید بچوں کی اموات سے مرنے والوں کی کل تعداد 12 ہو گئی ہے۔ کم از کم تین بچے اس وقت مہاراشٹر کے ناگپور کے ایک اسپتال میں ڈائیلاسز اور وینٹی لیٹر پر زندگی کی جنگ لڑ رہے ہیں۔

بھارتی فارما کمپنی کے کف سیرپ پینے سے 8 بچوں کی جان چلی گئی

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں