تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

ڈاکٹر نے مریض کی پٹائی کردی، ویڈیو وائرل

بھارت میں ڈاکٹر نے شور شرابہ کرنے پر مریض کی پٹائی کردی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست اڑیسہ کے کالاہندی ضلع کے دھرم گڑھ سب ڈویژنل اسپتال میں ایک ڈاکٹر نے نوجوان مریض کی پٹائی کردی۔

مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ مریض اتوار کی رات پیٹ میں شدید درد ہونے پر اسپتال گیا لیکن وہاں ڈاکٹر نہ ملنے پر اس نے شور مچانا شروع کردیا۔

مریض کے شور مچانے پر ڈاکٹر سیلیش کمار ڈورا اور مریض کے درمیان جھگڑا ہوگیا جس کے بعد ڈاکٹر نے مریض کو تشدد کا نشانہ بنانا شروع کردیا۔

متاثرہ مریض مکیش نائک کا کہنا تھا کہ میں پیٹ میں شدید درد کے ساتھ اسپتال گیا تو وہاں کوئی ڈاکٹر موجود نہیں تھا، سیکیورٹی گارڈ سے پوچھا تو اس نے بتایا کہ ڈاکٹر واش روم گئے ہیں۔

نوجوان نے کہا کہ کچھ دیر کے بعد طبی عملے میں سے کسی نے دو انجیکشن لگائے اور میں اسٹریچر پر تھا کہ اچانک ڈاکٹر میرے پاس آیا اور مجھے مارنا شروع کردیا۔

ڈاکٹر کے تشدد پر مریض اور مقامی لوگوں نے ڈاکٹر کی گرفتاری کا مطالبہ کرتے ہوئے سڑک بلاک کردی۔

مقامی تھانے میں ڈاکٹر اور مریض کی جانب سے دو مختلف شکایتیں درج کروائی گئیں، پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کا مقدمہ درج کرکے ڈاکٹر کو حراست میں لیا گیا ہے، مزید تفتیش جاری ہے۔

Comments

- Advertisement -