تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

انسانی آنکھ سے درجنوں کیڑے برآمد

بیجنگ: چین میں ڈاکٹرز نے انسانی آنکھ سے جھرمٹ کی شکل میں موجود 20 سے زائد زندہ کیڑے نکال لئے ہیں۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ چونکا دینے والے کیس چین کے صوبے جیانگسو میں رونما ہوا، جہاں وان نامی ساٹھ سالہ شخص نے اپنی آنکھوں میں غیر متوقع تکلیف کو محسوس کیا، مگر اس نے یہ سوچتے ہوئے اسے نظر انداز کردیا کہ یہ تھکاوٹ کی وجہ سے ہے۔

آنکھ میں درد کی شدت بڑھنے کے باعث وان کو سوزہو میونسپل اسپتال میں داخل کرایا گیا، طبی معائنے کے بعد ڈاکٹر ژی ٹنگ نے وان کے دائیں پپوٹے کے نیچے پھنسے چھوٹے کیڑوں کی ایک جھرمٹ کو تلاش کیا۔بعد ازاں ڈاکٹرز سرجری کے زریعے آنکھ کے نازک حصے سے ان کیڑوں کو نکالا اور صاف ڈبے میں محفوظ کیا، انسانی آنکھ سے نکالے گئے ان کیڑوں کی تعداد بیس سے زائد تھی، ڈاکٹرز کا کہنا تھا کہ اس لارولے کو کیڑے بننے میں تقریبا 15 سے 20 دن لگتے ہیں۔

ڈاکٹر ژی ٹنگ کے مطابق مریض کے آنکھ میں موجود یہ کیڑے نیماتود ہیں، جو عام طور پر بلی اور دوسرے جانوروں کی آنسو کی نالی میں موجود ہوتا ہے، جس پر وان کا کہنا تھا کہ اس کے پاس گھر میں پالتو جانور نہیں ہیں، تاہم وہ باقاعدگی سے باہر ورزش کرنے جاتا تھا، ہوسکتا ہے کہ اس دوران کچھ وقت جانوروں کے ساتھ بھ گزرا ہو۔

کامیاب سرجری کے بعد وان اب ایک خوش زندگی گزار رہے ہیں۔

Comments

- Advertisement -