ہفتہ, اپریل 11, 2026
اشتہار

شہری کے پیٹ میں تیرتی مچھلی دیکھ کر ڈاکٹر دنگ رہ گئے

اشتہار

حیرت انگیز

چھین کے ہونان صوبے میں ڈاکٹر نے 33 سالہ شہری کے پیٹ سے ایک فٹ لمبی زندہ بام مچھلی نکال لی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق شہری کی آنتوں کی دیوار کو چیر کر بام مچھلی اندر منتقل ہوگئی تھی، شہری شدید یٹ کے درد کی شکایت لے کر اسپتال پہنچا۔

ڈاکٹروں نے سی ٹی اسکین کیا تو علم ہوا کہ ایک غیر معموملی محرک چیز آنتوں میں موجود ہے۔

ایمرجنسی لیپروسکوپک سرجری کے دوران ڈاکٹر زندہ مچھلی کو دیکھ کر حیران رہ گئے جو اس کے پیٹ میں تیر رہی تھی۔

ماہرین کے مطابق یہ مچھلی سیدھی یا غلطی سے انسان کے مقعد کے راستے داخل ہوئی ہوگی جہاں سے یہ آنتوں کے ذریعے پیٹ کے اندر گئی۔

یہ حالت پیٹ کی جھلی کی سوزش کی شکل اختیار کر سکتی تھی، مگر بروقت آپریشن سے مریض بچ گیا اور صحت یاب ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ برس ویتنام میں بھی ایسے ہی واقعے کی اطلاع ملی تھی، جہاں ایسا ہی سیاق و سباق پیش آیا تھا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں