بدھ, فروری 19, 2025
اشتہار

خاتون ڈاکٹر نے نومولود کی جان بچا کر سب کے دل جیت لیے

اشتہار

حیرت انگیز

آگرہ: بھارت میں خاتون ڈاکٹر نے نومولود بچی کو منہ سے آکسیجن دے کر اس کی زندگی بچالی۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ریاست اترپردیش کے ضلع آگرہ میں خاتون ڈاکٹر نے نومولود بچی کو منہ سے آکسیجن دے کر اس کی سانس کو رکنے نہیں دیا، ڈاکٹر اس وقت تک کوشش کرتی رہی جب تک نومولود کی رونے کی آواز نہ آگئی۔

یہ واقعہ آگرہ کے اتماد پور کمیونٹی ہیلتھ سینٹر میں پیش آیا جہاں خوشبو نامی خاتون نے بچی کو جنم دیا لیکن نومولود سانس نہیں لے پا رہی تھی۔

پھر آپریشن تھیئٹر میں ڈلیوری کرانے والی ڈاکٹر سریکھا چودھری نے مشین کے ذریعے نومولود کو آکسیجن دینے کی کوشش کی لیکن وہ بھی ناکام رہا۔ اس کے بعد انہوں نے نوزائیدہ کو منہ سے سانس دینا شروع کردیا۔

بالآخر ڈاکٹر کی کوشش کامیاب ہوئی اور نومولود کو نئی زندگی مل گئی، بچی کی والدہ اپنی بچی کی زندگی کی امید لیے ڈاکٹر کی طرف دیکھے جارہی تھی۔

ڈاکٹر سریکھا نومولود کو منہ کے ذریعے پمپ کرنے کے ساتھ ساتھ سینے پر بھی پمپ کر رہی تھیں، بالآخر ان کی کوششیں رنگ لائیں اور وہ نومولود کو زندگی دینے میں کامیاب ہو گئیں۔

ڈاکٹر سریکھا کا کہنا تھا کہ انہوں نے نومولود کو سات منٹ تک اپنے منہ سے سانس دی جس کی وجہ سے ان کی کوششیں رنگ لائیں اور نومولود بچی سانس لینے لگی۔

اس سے متعلق ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے صارفین کی جانب سے ڈاکٹر کے اقدام کو خوب سراہا جارہا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں