واشنگٹن : وائٹ ہاؤس کے ڈاکٹرز نے امریکی صدر ٹرمپ کا کورونا ٹیسٹ منفی آنے کی تصدیق کردی ہے، صدرٹرمپ میں رواں ماہ کےآغازمیں کورونا کی تشخیص ہوئی تھی۔
تفصیلات کے مطابق امریکی صدرٹرمپ کورونا سے صحت یاب ہوگئے، وائٹ ہاؤس کے ڈاکٹرز نے تصدیق کی ہے کہ صدرٹرمپ کاکوروناٹیسٹ منفی آگیا ہے، صدرڈونلڈٹرمپ کے لگاتار ٹیسٹ کئے گئے جو منفی آئے ہیں۔
یاد رہے صدرٹرمپ میں رواں ماہ کےآغازمیں کوروناکی تشخیص ہوئی تھی اور کوروناکی تشخیص کےبعدٹرمپ چنددن اسپتال میں بھی زیرعلاج رہے تاہم علاج مکمل ہونے سے قبل ہی وہ اسپتال سے ڈسچارج ہوگئے تھے۔
مزید پڑھیں : میں اب کسی کیلئے کرونا منتقلی کا خطرہ نہیں رہا’ ٹرمپ کا دعویٰ
بعد ازاں ڈاکٹر نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو عوامی اجتماعات میں جانے کی اجازت دے دی ہے، جب کہ ٹرمپ کے ابھی قرنطینہ کے 14 دن بھی مکمل نہیں ہوئے تھے۔
خیال رہے امریکی ریاست فلوریڈا میں کورونا سے صحت یاب ہونے کے بعد امریکی صدرٹرمپ نے پہلا جلسہ کیا ، جس میں امریکی صدرٹرمپ کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس سے مکمل صحت یاب ہو چکا ہوں اور خود کو بہت زیادہ طاقت ور محسوس کر رہا ہوں، میں جلسےمیں موجود ہر فرد کو بوسہ دے سکتا ہوں۔
واضح رہے امریکا میں اب تک کورونا کے دولاکھ بیس ہزارمریض ہلاک ہوچکےہیں جبکہ کورونا متاثرین کی تعداد 80 لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے۔