کوئٹہ: ڈاکٹروں کی سنگین غفلت، لڑکی زندگی بھر کے لیے معذور -
The news is by your side.

Advertisement

کوئٹہ: ڈاکٹروں کی سنگین غفلت، لڑکی زندگی بھر کے لیے معذور

کوئٹہ: اپینڈکس کے آپریشن کے دوران ڈاکٹروں کی سنگین غفلت کے باعث لڑکی زندگی بھر کے لیے یورین بیگ کی محتاج ہو گئی۔

تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں ڈاکٹروں نے لڑکی کے آپریشن کے دوران دوہری غفلت کا مظاہرہ کرتے ہوئے یورین کی نالی کاٹ دی اور مریضہ کے پیٹ میں نیڈل بھی چھوڑ دی۔

ڈاکٹروں نے آپریشن کے دوران مریضہ کے پیٹ میں سوئی بھی چھوڑ دی تھی

ڈاکٹروں کی غفلت کے باعث 17 سال کی یاسمین عمر بھر کے لیے یورین بیگ کی محتاج ہو گئی، والد نے بیٹی کے علاج کے لیے گھر تک بیچ دیا۔

بروری روڈ کی رہائشی طالبہ یاسمین کو ایک سال قبل اپینڈکس کی سرجری کروانی پڑی تو بی ایم سی کے ڈاکٹروں سے رجوع کیا جہاں آپریشن کروانے کے بعد وہ آج تک تکلیف سے دوچار ہے۔

بی ایم سی کے ڈاکٹرز کی غفلت کا انکشاف اس وقت ہوا جب یاسمین کو تشویش ناک حالت میں کراچی منتقل کیا گیا، یاسمین کے والد نے غربت میں اب تک اس کے علاج پر لاکھوں روپے خرچ کیے۔


یہ بھی پڑھیں:  وزیر اعظم عمران خان کا کوئٹہ میں کینسر اسپتال بنانے کا اعلان


یاسمین کے والد محمد سلیمان نے بتایا کہ دوبارہ رابطہ کرنے پر متعلقہ ڈاکٹرز کا رویہ زیادہ مایوس کن تھا، انھوں نے بیٹی کی صحت کے ساتھ کھیلنے والے ڈاکٹروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں