بڈگام: مقبوضہ کشمیر کے ضلع بڈگام میں ڈاکٹروں نے ایک مریض کے منہ سے ’ویمپائر‘ دانت نکال لیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق جموں و کشمیر کے ضلع بڈگام کے سب ضلع اسپتال بیروہ کے ڈاکٹروں نے ہفتہ کے روز ایک مریض کے منہ سے دنیا کا سب سے لمبا دانت نکالنے کا دعویٰ کیا ہے۔
اس حوالے سے بیروہ کے ڈاکٹر جاوید احمد نے بتایا کہ مریض دانت کے درد میں مبتلا تھا، جب معائنہ کیا گیا تو معلوم ہوا کہ اس کے منہ دنیا کا سب سے لمبا دانت ہے۔
ڈاکٹروں کے مطابق مریض کے منہ میں موجود دانت کی لمبائی 37.5 ملی میٹر تھی۔
The world's longest tooth was extracted at Sub District Hospital #Beerwahhttps://t.co/a0qCJwAwqc pic.twitter.com/1WIdSLXeq1
— Rising Kashmir (@RisingKashmir) October 3, 2022
اسپتال میں تعینات ڈینٹل سرجن ڈاکٹر امتیاز احمد بانڈے نے جب مریض کے دانت کا معائنہ کیا تو اس بات کا امکان ظاہر کیا تھا کہ مریض کے منہ سے جو دانت نکالا جانا ہے وہ دنیا کا سب سے لمبا دانت ہو سکتا ہے۔
رپورٹ کے مطابق مریض بیروہ قصبہ کے قریب ایک گاؤں سونہ پاہ کا رہائشی ہے۔ مریض کو گزشتہ دس پندرہ دنوں سے دانت میں درد کی شکایت تھی، جب اس کے دانت کا ایکسرے کیا گیا تو ڈاکٹروں نے بتایا کہ اس کی کینائن کو نکالنے کی ضرورت ہے۔
مریض کا دانت نکالنے میں ڈاکٹروں کو تقریباً ڈیڑھ گھنٹہ منٹ لگا۔