تازہ ترین

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4 کسٹمز اہلکار شہید

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے...

ایک شخص کے پیٹ سے ایک کلو گرام فولادی اشیا برآمد

افریقی ملک میں ایک شخص کے پیٹ سے ایک کلو گرام فولادی اشیا برآمد ہوئیں۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق افریقی ملک لتھوانیا میں پیٹ میں درد کی شکایت کے بعد ایک شخص کے پیٹ سے نٹ، بولٹ، کیلیں، اسکرو برآمد کیے گئے، ان کا مجموعی وزن ایک کلو گرام سے زائد بتایا گیا ہے۔

لتھوانیا کے شہری نے دو ماہ قبل شراب نوشی ترک کی تھی اس کے بعد اس میں دھاتی اشیا نگلنے کی خواہش پیدا ہوئی، اس نے تقریباً ہر روز کوئی نہ کوئی کیل، اسکرو، نٹ بولٹ اور فولادی اشیا کھانے کا سلسلہ شروع کیا جس کے بعد اس کے پیٹ میں دھاتی اشیا کا ڈھیر لگ گیا۔

پیٹ میں درد کی شکایت پر مذکورہ شخص کو اسپتال منتقل کیا گیا، آپریشن کے دوران اس کے پیٹ سے کئی دھاتی اشیا برآمد کی گئیں جن میں چار انچ طویل لوہے کا ٹکڑا بھی شامل تھا۔

لتھوانیا کے سرجن ساروناس دیالیدیناس نے شہری کا آپریشن کیا اور اس واقعے کو ایک منفرد واقعہ قرار دیا۔

رپورٹ کے مطابق مریض کا ایمرجنسی میں تین گھنٹے تک آپریشن جاری رہا اور پاس رکھی ٹرے پر دھاتی نٹ بولٹ اور دیگر پرزوں سے بھر گئی، تاہم اب مریض کی حالت بہتر ہے۔

ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ آپریشن کے بعد مریض کی حالت بہتر ہے چند دنوں کے بعد اسے ڈسچارج کردیا جائے گا۔

Comments

- Advertisement -