تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

مریض کے گردے سے 156 پتھریاں‌ برآمد

حیدرآباد: بھارتی ریاست تلنگانہ کے ڈاکٹرز نے تین گھنٹے طویل کامیاب آپریشن کر کے مریض کے گردے سے 156 پتھریاں نکال لیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق پچاس سالہ مریض گردے میں درد کی شکایت لیے حیدرآباد کے سرکاری اسپتال پہنچا، جہاں ڈاکٹرز نے مریض کو درد کش ادویات دے کر گھر روانہ کیا۔

مریض دو روز بعد دوبارہ شدید تکلیف کے عالم میں اسپتال پہنچا تو ڈاکٹرز نے الٹراساؤنڈ کیا، جس میں گردے میں پتھریاں نظر آئیں۔

ڈاکٹر نے الٹراساؤنڈ رپورٹ کی روشنی میں مریض کے لیزر آپریشن کا فیصلہ کیا اور کئی گھنٹے طویل چھوٹی سرجری کے بعد اُس کے گردے سے 156 پتھریاں نکالیں۔

پریتی یورولوجی اینڈ کڈنی اسپتال کے ڈاکٹرز نے بتایا کہ اب تک کی تاریخ میں کسی بھی مریض کے گردے سے اتنی زیادہ تعداد میں پتھریاں نکلیں، حیران کن طور پر مریض کی طبیعت بھی زیادہ خراب نہیں تھی۔

اسپتال انتظامیہ نے بتایا کہ مریض کرناٹکا ہوبلی میں اسکول ٹیچر ہیں، جنہیں گزشتہ کئی سال سے پیٹ میں درد کی شکایت تھی۔

Comments

- Advertisement -