تازہ ترین

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

سعودی عرب: پاکستانی ورکر نے تو حد ہی کردی!

ریاض: سعودی عرب میں مقیم پاکستانی ملازم نے سیمنٹ نگل لیا، خوش قسمتی سے زندگی بچ گئی۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سعودی شہر جدہ میں قائم کنگ عبدالعزیز اسپتال کے ڈاکٹروں نے سیمنٹ نگلنے والے پاکستانی کارکن کو بچا لیا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ مذکورہ شخص خود کشی کرنا چاہتا اسی لیے اس نے سیمنٹ کا گارا کھایا جس کے باعث اس کے معدے میں سیمنٹ کی تہہ بن گئی تھی لیکن ڈاکٹروں نے کامیاب آپریشن کیا۔

ڈاکٹروں نے بتایا کہ مریض کو شدید درد کے عالم میں علاج کے لیے اسپتال کے ایمرجنسی وارڈ لایا گیا، عملے نے غیر ملکی کارکن کے مختلف ایکسرے لیے اور فوری آپریشن کا فیصلہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ شہری کا آپریشن تین گھنٹے تک جاری رہا، ڈاکٹروں کی ٹیم نے معدے سے سیمنٹ کی تہہ صاف کی، سیمنٹ اس کی آنتوں میں جم گیا تھا۔

پاکستانی جوعمر کے تیسرے عشرے میں ہے اس کی حالت خطرے سے باہر ہے، صحت مستحکم بتائی جاتی ہے۔

Comments

- Advertisement -