تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

کرونا وائرس کے حوالے سے ماہرین کا خوفناک ترین انکشاف

نیویارک: امریکا کے طبی ماہرین نے خوفناک انکشاف کیا ہے کہ کرونا کے مریضوں کا دوران علاج خون جم جاتا ہے جس کی وجہ سے اُن کی اموات ہورہی ہیں۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکی ماہرین نے انکشاف کیا کہ انتہائی نگہداشت وارڈ (آئی سی یو) میں داخل ہونے والے کرونا کے مریضوں کا خون جم رہا ہے جو انتہائی خطرناک علامت ہے۔

ماہرین کے مطابق مریض کا خون جمنے کی صورت میں اُسے فالج، دل کا دورہ (ہارٹ اٹیک) ، برین ہیمرج یا کوما میں جانے کے امکانات بہت زیادہ حد تک بڑھ جاتے ہیں۔

مزید پڑھیں: کرونا کی 6 نئی علامات سامنے آگئیں

امریکی ماہرین کے مطابق چین و یورپ کے متعدد ممالک سمیت امریکا میں انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں داخل مریضوں میں بلڈ کلاٹ جمع ہونے کے واقعات میں حیران کن طور پر اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے جس کی وجہ سے جسم میں خون کی روانی متاثر ہوتی ہے اور پھر مریض کی موت ہوجاتی ہے۔

ماہرین صحت کے نزدیک صحت مند شخص کے جسم کے کسی بھی حصے میں خون کا جم جانا خطرناک ثابت ہوتا ہے کیونکہ اس سے وہ کوما میں جاسکتا ہے یا اپنے ہوش و ہواس کھو سکتا ہے۔

ماہرین صحت نے کرونا مریضوں کے خون جم جانے کو خطرناک پراسرار پہلو قرار دیا ہے۔ نیویارک کے لینگون میڈیکل سینٹر کے انتہائی نگہداشت وارڈ میں ڈیوٹی انجام دینے والی ڈاکٹر شری برانسن کا کہنا تھا کہ ’ کچھ ہی دنوں میں 40 سال کے عمر کے متعدد کرونا کے ایسے مریض دیکھے جن کا خون جم چکا تھا‘۔

یہ بھی پڑھیں: کیا سورج کی شعاعیں کرونا وائرس کو ختم کرسکتی ہیں؟

انہوں نے بتایا کہ ’ایسے مریضوں میں کینیڈین نژاد امریکی اداکار نک کورڈیرو بھی شامل ہیں، اُن کی ٹانگ میں خون جم گیا تھا جس کے بعد ڈاکٹروں نے پیر میں کٹ لگا کر خون کی روانی کو بحال کیا‘ْ

Comments

- Advertisement -