تازہ ترین

ایرانی صدر کے دورہ پاکستان کا مشترکہ اعلامیہ جاری

ایرانی صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی پاکستان کا تین روزہ...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

ڈاکٹر کا ’نسخہ‘ سوشل میڈیا پر وائرل

ڈاکٹروں کی جانب سے مریض کو نسخہ تجویز کیا جاتا ہے تو اس کی لکھائی کم مریض ہی سمجھ پاتے ہیں اور میڈیکل اسٹور پر جاکر ہی نسخہ دکھایا جاتا ہے تو وہ فوری وہ دوائی فراہم کردیتے ہیں۔

بھارتی ریاست کیرالہ میں ڈاکٹر نے مریض کو نسخہ لکھ کر دیا جو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے اور صارفین اسے دیکھ کر ڈاکٹر کی تعریف بھی کررہے ہیں۔

دراصل ڈاکٹر کی ہینڈ رائٹنگ اتنی واضح تھی کہ اس نے لوگوں کی توجہ حاصل کرلی۔

رپورٹ کے مطابق ستمبر 2022 میں یہ نسختہ اشویکا نامی مریض کو جاری کیا گیا مریض کے نام سے لے کر روزانہ کی خوراک کی تعداد تک ہر لفظ صاف صاف لکھا تھا۔

ایک صارف کا کہنا تھا کہ ’خوبصورت مثالی ہینڈ رائٹنگ اس طرح کے نسخے قیمتی ہوتے ہیں‘۔ دوسرے صارف نے لکھا کہ ’اچھی رائٹنگ ہے کیونکہ مریض کو بھی معلوم ہونا چاہیے کہ اسے ڈاکٹر نے کونسی دوائی لکھ کر دی ہے۔

تیسرے صارف نے طنز کرتے ہوئے لکھا کہ اسے میڈیکل کی ڈگری کس نے دی ہے اس پر تو اسے نااہل کردینا چاہیے۔‘

Comments

- Advertisement -