تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

خاتون کے پیٹ سے بالوں کا گچھا برآمد

ماسکو : روس میں 30 سالہ خاتون کے پیٹ سے 5 انچ لمبے بالوں کا گچھا نکال لیا گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ریاست روس کی رہائشی دو بچوں ماں کو پیٹ میں مسلسل تکلیف کے باعث اسپتال لایا گیا تو ابتدائی طور پر ڈاکٹرز نے مختلف ٹیسٹ کے ذریعے کسی ٹھوس شے کی پیٹ میں موجودگی کا انکشاف کیا۔

ڈاکٹرز نے دواؤں کے ذریعے خاتون کے پیٹ سے بالوں کو نکالنے کی کوشش کی لیکن وہ ناکام رہے اور اس دوران لڑکی مسلسل درد کے باعث شدید تکلیف میں رہی۔

خاتون کے پیٹ میں تکلیف اس قدر بڑھ گئی انہوں نے اسپتال میں چیخنا شروع کردیا جس کے بعد ڈاکٹرز نے فوری سرجری تجویز کی اور خاتون کے اہل خانہ کی اجازت سے خاتون کا آپریشن کیا گیا، ڈاکٹرز نے خاتون کے پیٹ سے بالوں کا گچھا نکال لیے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ بالوں کا وزن 4 اونس تھا۔

ڈاکٹرز کا کہنا تھا کہ یہ مسئلہ بچپن سے ہی موجود ہوتا ہے اور بدقسمتی سے معلوم نہیں ہوپاتا اور جب اچانک بڑھنے لگتا ہے تب بھی اس کی پیش گوئی نہیں ہوسکتی۔

ڈاکٹرز کے مطابق یہ 15 ، 30 یا 70 سال کی عمر میں بھی ہوسکتا ہے، بالوں کا گچھا مریض کے پیٹ میں سست روی سے بڑھ رہا ہوتا ہے۔

Comments

- Advertisement -